کراچی کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر کمی کا امکان ہے، کے الیکٹرک نے فروری کی ایڈجسٹمنٹ میں 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔
ڈان نیوز کے مطابق کےالیکٹرک نےفروری کی ایڈجسٹمنٹ میں6روپے62پیسےفی یونٹ کمی مانگی ہے۔
کےالیکٹرک کی درخواست کےمطابق اس کمی کی مالیت 6 ارب 66 کروڑ 20 لاکھ روپے بنتی ہے، نیپرانےکے الیکٹرک کی فروری کی درخواست پرتاحال سماعت کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز بجلی کے گھریلو صارفین کے لیے قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد تمام گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ 38 روپے 37 پیسے فی یونٹ ہوگیا، اسی طرح صنعتی صارفین کے لیے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا، جس کے بعد صنعتی صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ 40 روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔







































