کوٹ رادھا کشن: کوٹ رادھا کشن کے قریب چلتی ٹرین سے باہر جھانکتے ہوئے نوجوان پول سے ٹکرانے کے نتیجے میں جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ کا رہائشی نوجوان ٹرین میں سفر کر رہا تھا کہ اس دوران چلتی ٹرین سے اس نے باہر دیکھنے کی کوشش کی تو اس کا سر پول سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں سر جسم سے الگ ہونے پر نوجوان موقع پر دم توڑ گیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں، مرنے والا نوجوان رائے ونڈ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…







































