کراچی میں شہری سیلاب، شوبز شخصیات کا حکومتی غفلت پر سخت ردعمل

کراچی میں حالیہ موسلا دھار بارشوں کے بعد شہر کے مختلف علاقے شدید شہری سیلاب کی زد میں آگئے، جس پر شوبز شخصیات بھی خاموش نہ رہ سکیں اور انہوں نے حکومت کی غفلت اور ناقص منصوبہ بندی پر سخت ردعمل دیا۔

گزشتہ چند دن پاکستان کے لیے انتہائی تباہ کن ثابت ہوئے ہیں، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں آنے والے ہولناک سیلاب نے جون میں مون سون کے آغاز سے اب تک کم از کم 670 زندگیاں لے لی ہیں۔

کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے، جب کہ لینڈ سلائیڈنگ نے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا، انہی حالات میں کراچی میں بارش کے بعد شہری سیلاب آگیا، جسے بے مثال قرار دیا جارہا ہے حالانکہ یہ شہر کے باسیوں کے لیے کوئی نیا المیہ نہیں ہے۔

اگرچہ موسمیاتی تبدیلی ان بارشوں کی شدت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، لیکن کراچی جیسے بڑے شہری مراکز میں غیر متوقع موسم کا بہانہ اب قابل قبول نہیں۔

ہر سال کی طرح اس بار بھی حکومتی نااہلی، نکاسی آب کے ناقص نظام سے لے کر بروقت شہری منصوبہ بندی کی کمی شہریوں کو بے بسی اور غصے سے بھر گئی۔

منگل کو ہونے والی موسلا دھار بارش نے کراچی میں کم از کم 11 جانیں لے لیں، کئی علاقے ڈوب گئے، بیشتر علاقوں میں گھنٹوں بجلی غائب رہی، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازیں معطل ہو گئیں اور اہم شاہراہیں دریاؤں کا منظر پیش کرنے لگیں۔

شارع فیصل، ایم اے جناح روڈ اور آئی آئی چندریگر روڈ سمیت بڑی شاہراہیں پانی میں ڈوب گئیں اور ایندھن ختم ہونے پر گاڑیاں راستے میں چھوڑ دی گئیں۔

سوشل میڈیا پر بارش کے دوران اور بعد کے مناظر کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں، جن پر شوبز شخصیات بھی دکھ، یکجہتی اور غم کا اظہار کر رہی ہیں۔

سماجی کارکن ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے شہر کی قدرتی جغرافیائی ساخت اور حکومتی غفلت کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے لکھا کہ ہمارا کراچی ڈوب رہا ہے، بارشیں ہو رہی ہیں اور شہر کے انفراسٹرکچر کو درست کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی جارہی۔

ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کے مطابق ٹھیکیدار کام کرتے ہیں اور پیسہ کما کر چلے جاتے ہیں۔

گلوکار شجاع حیدر نے شہر میں حکمرانی اور جواب دہی کے بحران کی نشاندہی کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی کو انصاف کی سخت ضرورت ہے، سوال یہ ہے کہ کیا انتخابات واقعی اس شہر میں تبدیلی لا سکتے ہیں، جو کبھی روشنیوں کا شہر تھا مگر اب سندھ کے ایک قصبے جیسا محسوس ہوتا ہے۔

اداکارہ ماورا حسین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ایک ایسا شہر جو لاکھوں کا گھر ہے، لاکھوں کے لیے روزگار کا ذریعہ ہے، لاکھوں کے خوابوں کا سہارا ہے، وہ ڈوب رہا ہے اور یہ پہلی بار نہیں۔

ریپر طلحہ انجم نے طنزیہ انداز میں سندھ حکومت کی ترجیحات پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی والو، گھبرانا نہیں، اجرک نمبر پلیٹ آپ کی گاڑی یا موٹر سائیکل کو ڈوبنے نہیں دے گی!

گلوکار فرحان سعید نے لاہور کا حوالہ دیتے ہوئے کراچی کے باسیوں پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ان کا دل کراچی کے لوگوں کے لیے روتا ہے، لیکن آپ لوگ جتنا برداشت کرتے رہیں گے، وہ اتنا ہی آپ کو سہنے پر مجبور کریں گے۔

اداکارہ مریم نفیس نے عوام کے حوصلے کو سراہتے ہوئے لکھا کہ ہولناک مناظر ہر طرف ہیں لیکن انہیں پاکستانیوں پر فخر ہے، کچھ لوگوں نے اپنے گھر کھول دیے، کچھ کاروباری افراد نے پناہ دی اور ٹریفک میں پھنسے لوگ ایک دوسرے سے کھانے بانٹتے رہے۔

اداکارہ حنا الطاف نے اپنی کیفیت بیان کرتے ہوئے لکھا کہ یہ محض بارش نہیں تھی، بلکہ ایک اور یاد دہانی تھی کہ اس شہر میں ہم سب کتنے غیر محفوظ ہیں۔

اداکارہ صنم سعید نے حکومت سے براہِ راست سوالات کیے، جب کہ ایمن خان نے بھی پوچھا کہ ہماری حکومت کر کیا رہی ہے؟

میزبان ڈینو علی نے کراچی کو مخاطب کرتے ہوئے ایک پیغام لکھا کہ 2025 میں آج بھی ایک صبح کی بارش تمہیں مفلوج کر دیتی ہے، افسوس ہے کہ مون سون جیسا پیش گوئی کے قابل موسم بھی ہم پر اچانک افتاد کی طرح ٹوٹتا ہے۔

شوبز شخصیات کے بیانات اس حقیقت کو اجاگر کرتے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقی مسئلہ ہے، مگر یہ دہائیوں کی غفلت کا جواز نہیں ہو سکتا، جب تک حکومت شہری سیلاب کو حکمرانی کی ناکامی تسلیم نہیں کرے گی، کراچی یوں ہی ڈوبتا رہے گا اور اس کے لوگ قیمت چکاتے رہیں گے

  • Related Posts

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ ایران کے پاسداران انقلاب نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس