کراچی: ملیر سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے 4 ایجنٹس گرفتار
سندھ پولیس کے اسپیشل انوسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو) اور حساس ادارے نےکراچی کے علاقے قائد آباد میں مشترکہ کارروائی کے دوران ملک دشمن خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تعلق رکھنے والے 4 ایجنٹس کو گرفتار کر لیا ہے۔
ایس ایس پی ایس آئی یو شعیب میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گرفتار ملزمان بھارتی کرنل رنجیت سے مسلسل رابطے میں تھے، ملزموں سے 4 گرنیڈ ، پسٹل اور ایک گاڑی برآمد کی گئی ہے۔
شعیب میمن کے مطابق ملزمان حساس تنصیبات اور نقل وحرکت کی اطلاع دشمن کو فراہم کر رہے تھے،گرفتار ملزموں نے دوران تفتیش کئی اہداف کی نشاندہی کی ہے









































