کراچی: مسلسل 28 روز سے جاری روپے کی پرواز کا سلسلہ ٹوٹ گیا، ڈالر کا پارہ پھر سے ہائی ہوگیا۔
انٹربینک میں آج امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 97 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، انٹربینک میں ڈالر 279 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد مسلسل 28 روز سے جاری روپے کی پرواز کا سلسلہ ٹوٹ گیا۔
گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کمی واقع ہوئی تھی جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 276 روپے 50 پیسے پر فروخت ہوا۔







































