چینی کمپنیاں پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے پرعزم

اسلام آباد: بڑی چینی کمپنیوں نے وزیراعظم عمران خان کو یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ 3 سے 5 سال کے عرصے میں پاکستان کے مختلف شعبہ جات میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی۔یہ یقین دہانی وزیراعظم کے دفتر (پی ایم او) میں چینی کمپنیوں کے 55 سربراہان اور ایگزیکٹوز پر مشتمل وفد کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کروائی گئی۔اس موقع پر چینی سفارتکار یاؤ جنگ کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر برائے پلاننگ مخدوم خسرو بختیار، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، بورڈ آف انویسمنٹ کے چیئرمین سید زبیر حیدر گیلانی اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین سید شبر زیدی بھی موجود تھے۔ پی ایم او کی جانب سے کاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق چینی بزنس ایگزیکٹوز نے حکومت کی کاروبار دوست پالیسیز پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور مختلف چھوٹے بڑے صنعتی شعبوں میں 3 سے 5 سال کے عرصے کے دوران 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ وفد میں مختلف شعبوں کے نمائندہ افراد موجود تھے مثلاً تعمیرات، مشینری، شیشہ، آٹو موبائل، توانایئی، ٹرانسپورٹ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیکنالوجیکل ریسرچ۔ وزیراعظم عمران خان نے چینی وفد کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ چین ہمیشہ سے پاکستان کا قابلِ بھروسہ شراکت دار رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غربت کے خاتمے، امن، ترقی اور گڈ گورننس کے لیے چینی قیادت کی سادگی، حکمت اور ویژن متاثر کن اور قابلِ تقلید ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چینی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان کے تجارتی و صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کی دلچسپی چین کے ہماری ابھرتی ہوئی معیشت پر اعتماد کا مظہر ہے اور پاک چین دوستی کو اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی خواہش۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کررہی اور کاروبار میں حائل راکوٹوں کو کم کررہی ہے۔چینی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری اور ان کی سرمایہ کاری دونوں ممالک کے متعدد فوائد کا باعث بنے گی جس میں ملازمتوں کے مواقع، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور اقتصادی نمو شامل ہے۔پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کو دہرایا کہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے یہ منصوبہ خطے میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔ اس موقع پر چینی سفارتکار نے کہا کہ ان کے ملک کے سرمایہ کاروں نے حکومت کی بنیادی پالیسیز میں بہتری اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے موجود سہولیات دیکھی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ایک مضبوط، مستحکم اور خوشحال نئے پاکستان کے لیے چینی حکومت اپنی تمام تر ممکنہ حمایت فراہم کرے گی‘۔ اجلاس میں خسرو بختیار اور عبدالرزاق داؤد نے سی پیک منصوبوں اور کاروبار میں آسانیاں اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ بھی دی۔

Related Posts

پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ نظام پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جائے…

’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید اداکار نے کہا کہ یہ معاملہ بھارت یا پاکستان کا نہیں بلکہ سینما کے خطرناک غلط…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یہ بھی پڑھئے

پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان