چیئرمین نیپرا اور ممبران نے حکومتی منظوری کے بغیر اپنی تنخواہیں 3 گنا تک بڑھادیں

نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے اعلیٰ حکام نے وفاقی کابینہ کی لازمی منظوری کے بغیر اپنی تنخواہوں میں 3 گنا تک اضافہ کردیا ہے۔

یہ اضافہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب پاور سیکٹر کو بڑے پیمانے پر تکنیکی، تجارتی اور ڈسٹری بیوشن خسارے کا سامنا ہے۔

تمام ریگولیٹری باڈیز کے چیئرپرسن اور اراکین عام طور پر زیادہ سے زیادہ مینجمنٹ پوزیشن (ایم پی) اسکیل ون کے حقدار ہوتے ہیں، جس کی بنیادی تنخواہ 6 لاکھ 29 ہزار روپے سے لے کر 7 لاکھ 72 ہزار 780 روپے ماہانہ ہوتی ہے۔

دیگر مراعات، جن میں گھر کا کرایہ ایک لاکھ 46 ہزار سے 2 لاکھ 6 ہزار روپے اور یوٹیلیٹیز کے لیے 35 ہزار روپے شامل ہیں، ان کی مجموعی تنخواہ 8 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک پہنچ جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیپرا حکام نے اپنے معاوضوں میں تقریباً 3 گنا اضافے کی منظوری دی۔

ریگولیٹری باڈی کو 10 فروری کو ایک تفصیلی سوالنامہ بھیجا گیا تھا جس میں تنخواہوں میں ترمیم اور حکومت کی منظوری طلب کی گئی تھی، لیکن متعدد یاد دہانیوں کے باوجود کوئی جواب نہیں ملا۔

اس اضافے سے چیئرمین نیپرا کی مجموعی تنخواہ 32 لاکھ 50 ہزار روپے اور عہدیداروں کی مجموعی تنخواہ 29 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

نظر ثانی شدہ معاوضہ پیکج میں 7 لاکھ سے 7 لاکھ 73 ہزار روپے کی بنیادی تنخواہ شامل ہے، علاوہ ازیں نیپرا حکام نے ججز کے جوڈیشل الاؤنس کی طرز پر اپنے لیے ماہانہ 6 لاکھ 31 ہزار سے 7 لاکھ روپے ریگولیٹری الاؤنس کی منظوری دے دی ہے۔

انہوں نے 2024 کے لیے 5 لاکھ 87 ہزار روپے سے 6 لاکھ 50 ہزار روپے کا ایڈہاک ریلیف بھی حاصل کیا ہے۔

اس کے علاوہ وہ 2023 کے لیے 5 لاکھ 44 ہزار سے 6 لاکھ روپے کی شرح سے ایڈہاک ریلیف کے اہل بھی ہو گئے ہیں۔

اس کے علاوہ 2022 کے لیے ایک لاکھ 5 ہزار سے ایک لاکھ 16 ہزار روپے ماہانہ اور 2021 کے لیے 70 ہزار سے 77 ہزار 300 روپے ماہانہ ایڈہاک ریلیف کے طور پر گھر کا کرایہ الاؤنس بھی دیا جائے گا۔

ان کی دیگر مراعات میں 96 ہزار روپے اور یوٹیلٹی الاؤنس 32 ہزار سے 35 ہزار روپے شامل ہیں۔

ان کی مجموعی تنخواہوں کا پیکج اب 29 لاکھ 50 ہزار روپے سے بڑھ کر 32 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے جو اعلیٰ عدالتوں کے ججز سے بھی زیادہ ہے۔

حکومت کی منظوری لازمی

نیپرا ایکٹ 1997 کے سیکشن 8 میں چیئرمین نیپرا اور اراکین کی تنخواہ، مراعات اور مراعات کا ذکر کیا گیا ہے۔

اتھارٹی کے چیئرمین اور اراکین ایسے معاوضے اور الاؤنسز کے اہل ہوں گے جو اتھارٹی وفاقی حکومت کی منظوری سے طے کرے گی۔

تاہم ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ یہ ترامیم حکومت کی منظوری کے بغیر کی گئیں۔

نیپرا ایکٹ کے سیکشن 8 میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چیئرپرسن اور اراکین کے معاوضے اور الاؤنسز ان کے ’کام کی خصوصی نوعیت‘ اور نجی شعبے میں مسابقتی تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں گے۔

نیپرا کے زیادہ تر ارکان اور چیئرپرسن عام طور پر ریٹائرڈ بیوروکریٹس ہوتے ہیں جن کی آخری تنخواہ 6 لاکھ سے 7 لاکھ روپے کے درمیان ہوتی ہے۔

اس وقت نیپرا کے چیئرپرسن، کے پی اور بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 2 ارکان ریٹائرڈ بیوروکریٹس ہیں۔

نظرثانی کے بعد نیپرا کے 4 ارکان اور چیئرپرسن کی مجموعی تنخواہوں میں سرکاری ملازمین کی حیثیت سے ان کی حتمی تنخواہوں سے 4 گنا سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا کے ایک عہدیدار نے موجودہ چیئرپرسن اور اراکین کو قائل کیا کہ ان کے پاس حکومت کی منظوری کے بغیر اپنے معاوضوں میں اضافے کا اختیار ہے۔

تنخواہوں میں اس اضافے نے نیپرا اور دیگر ریگولیٹرز کے حکام کے درمیان بھی تضاد پیدا کیا ہے جنہیں وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفائیڈ ایم پی اسکیل کے تحت معاوضہ دیا جا رہا تھا۔

اس اصول سے مستثنیٰ صرف آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی چیئرپرسن تھیں، جو اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل کے تحت تنخواہ لے رہی تھیں، جس میں زیادہ سے زیادہ معاوضہ 15 لاکھ سے 20 لاکھ روپے کے درمیان تھا

  • Related Posts

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ ایران کے پاسداران انقلاب نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس