نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں میاں بیوی کے درمیان چائے بنانے پر جھگڑا ہوا جس پر غصے میں آکر شوہر نے بیوی کا گلا کاٹ دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ غازی آباد کے علاقے میں پیش آیا جہاں شوہر دھرم ویر اور ان کی اہلیہ سندری کے درمیان چائے بنانے پر جھگڑا ہوا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ منگل کی رات دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوا اور دھرم ویر نے طیش میں آکر اپنی بیوی کے گلے پر تیز دھار آلے سے تین سے چار وار کیے۔
پولیس کے مطابق بیوی پر حملہ کرنے کے بعد دھرم ویر موقع سے فرار ہو گیا جبکہ بیٹے کی جانب سے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی گئی اور شکایت درج کروائی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ پولیس کے پہنچنے پر خاتون دم توڑ چکی تھی، لاش کو تحویل میں لیا گیا اور چھاپوں کے دوران ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…







































