پی ڈی ایم سیزن 2

اسلام آباد: 8 فروری کو عوام نے پاکستانی سیاسی نظام کی چولیں ہلا دیں، خاموش ووٹر نے اپنا فیصلہ سنایا تو ملک کی بڑی سروے کمپنیوں کے سروے، سیاسی جماعتوں کے اندازے، دعوے اور سیاسی پنڈتوں کے تجزیے دھرے کے دھرے رہ گئے۔
ملک میں ایک ایسی حکومت قائم ہونے جا رہی ہے جو پی ڈی ایم کی 16 ماہ کی کمزور حکومت سے بھی کمزور ترین دکھائی دیتی ہے، پی ڈی ایم سیزن 2 ایسی پروڈکشن ہے جس کا پہلا سیزن خود اس کے کرداروں کے مطابق بھی ناکام ہو گیا تھا اور وہ خود کہتے تھے کہ سولہ ماہ کی حکومت دراصل ایک مجبوری کی حکومت تھی اور انتخابی مہم کے دوران اس کا بوجھ اٹھانے سے انکار کر دیا تھا، پی ڈی ایم سیزن 2 میں کرداروں کی تعداد ایک درجن سے کم ہو کر چھ تک پہنچ چکی ہے اور اس کا سب سے اہم شراکت دار، پاکستان پیپلز پارٹی نئی حکومت کے فیصلوں کا بوجھ اٹھانے کو تیار نہیں۔
موجودہ انتخابات میں سب سے بڑا سیاسی نقصان پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ہوا جو نہ تو انتخابی نتائج کو شکست کہہ پا رہی ہے نہ ہی فتح، اسے اقتدار میں آنے کیلئے اپنا وہ ماڈل تبدیل کرنا پڑگیا جو عوام کو بتا کر الیکشن لڑا، پنجاب میں رانا ثنا اللہ ، خواجہ سعد رفیق، خرم دستگیر سمیت کئی بڑے نام شکست سے دوچار ہوئے اور جیتنے والے بیشتر بڑے ناموں کے کامیاب نتائج عدالتی فیصلوں کے رحم و کرم پر ہیں۔
مسلم لیگ (ن) نے پوری انتخابی مہم ’’پاکستان کو نواز دو‘‘ کا نعرہ لگا کر کی اور میاں نواز شریف کو ہی آئندہ وزیر اعظم کا مضبوط ترین امیدوار قرار دیا، (ن) لیگ بڑے دھڑلے سے یہ بات کہتی تھی کہ ساڈی گل ہو گئی اے یعنی مقتدرہ کے ساتھ طے ہو چکا ہے کہ آئندہ وزیر اعظم میاں نواز شریف ہی ہوں گے، میاں نواز شریف پولنگ ڈے یعنی 8 فروری کو یہ کہتے دکھائی دیئے کہ مخلوط حکومت نہیں بلکہ سادہ اکثریت کی حکومت ملنی چاہئے۔
پولنگ ڈے کو انتہائی مایوسی کے عالم میں اپنے گھر لوٹنے والے میاں نواز شریف کو 9 فروری کو ایسے حالات میں خطاب کرنا پڑا جب انہیں اور ان کی جماعت کو اچھی طرح معلوم ہو چکا تھا کہ حقیقت میں نہ تو وہ اکثریت میں ہیں نہ ہی کوئی بھی مضبوط حکومت قائم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، نواز شریف اور ان کے قریبی ساتھی مقتدرہ سے شکوہ کرتے دکھائی دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے وزارت عظمیٰ لینے سے انکار کرتے ہوئے خود کو منظر عام سے دور کر لیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) نہ تو اس حالت میں ہے کہ حکومت لینے سے انکار کرے اور نہ اس حالت میں کہ خو شی خوشی حکومت قبول کرتے ہوئے کامیابی کا جشن منائے۔
ایسی صورتحال بن چکی ہے کہ پی ڈی ایم کے دو بڑے اور انتہائی اہم اتحادی اس کے ساتھ حکومت میں بیٹھنے کو تیار نہیں، پاکستان پیپلز پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ صرف (ن) لیگ کے وزیر اعظم کو ووٹ دے گی، وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بنے گی جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے دھاندلی کے الزامات لگاتے ہوئے اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا اعلان کیا ہے جہاں پاکستان تحریک انصاف پہلے ہی ایک تگڑی اپوزیشن کے طور پر موجود ہوگی، درحقیقت سب کو غیر مقبول فیصلوں اور مشکل سیاسی حالات کے پہاڑ نظر آ رہے ہیں۔
نئی بننے والی حکومت کو حلف اٹھانے کے چند گھنٹوں بعد آئی ایم ایف کے ساتھ بیٹھنا ہے، اپریل 2022ء میں بننے والی حکومت کے تلخ معاشی فیصلوں کی اونرشپ تو پی ڈی ایم نے مجموعی طور پر لی تھی مگر اس مرتبہ ہونے والے غیر مقبول فیصلوں کا بوجھ اکیلی (ن) لیگ کو اٹھانا ہوگا، آئی ایم ایف کی شرائط پر اربوں روپے کے نئے ٹیکسز، مزید مہنگی بجلی اور گیس سے متعلق فیصلے زیادہ دور نہیں بلکہ حکومت بننے کے چند ہفتوں بعد ہی کرنا ہوں گے۔
انتخابی نتائج کے بعد میاں نواز شریف کے حامیوں نے یہ بیانیہ بنانا شرو ع کر دیا ہے کہ دراصل میاں نواز شریف کے ساتھ دھوکہ ہو گیا ہے، ان کا خیال ہے کہ شاید مقتدرہ یہ چاہتی ہی نہیں تھی کہ نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بنیں، حالانکہ اس میں کوئی حقیقت نظر نہیں آتی، درحقیقت انتخابی میدان میں اترتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی یہ سوچ اُسے لے ڈوبی کہ جو کرنا ہے مقتدرہ اور انتظامیہ نے کرنا ہے، اس نے صرف اقتدار کے ایوان میں پہنچنا ہے، مولانا فضل الرحمان کا مقتدرہ کے ساتھ شکوہ بھی کچھ ایسا ہی ہے، دونوں جماعتوں نے اپنا سیاسی ہوم ورک مکمل نہیں کیا تھا۔
8 فروری کے طوفان کے چھ روز گزرنے کے بعد اب گرد بیٹھی ہے تو سیاسی منظر نامہ قدرے واضح ہوتا دکھائی دے رہا ہے، یہ طے ہو چکا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سب سے زیادہ نمبرز حاصل کرنے کے باوجود اپوزیشن میں بیٹھے گی، شہباز شریف مارچ کے پہلے ہفتے میں وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیں گے، مگر اب یہ سوال زبان زد عام ہے کہ یہ حکومت کب تک اور کیسے چل پائے گی؟ کئی حلقوں کے نتائج الیکشن کمیشن کے فیصلوں کے بعد اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج ہوں گے، اگر تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں کے فارم 45 درست نکلے تو یہ کئی بڑے ناموں کو ایوانوں سے باہر کروا سکتے ہیں۔
عالمی میڈیا پاکستان کے انتخابات اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر مسلسل جارحانہ رپورٹنگ کر رہا ہے، امریکا اور برطانیہ سمیت کئی مغربی ممالک آئے روز ایسے بیانات دے رہے ہیں جو تحریک انصاف کے مؤقف کے حق میں ہیں، (ن) لیگ کے اپنے اتحادی وزیر اعظم کو ووٹ دے کر کابینہ میں بیٹھنے سے کترا رہے ہیں، مہنگی ترین بجلی اور ٹیکسوں کی بھرمار کے بعد عوامی رد عمل اور پارلیمنٹ میں ایک تگڑی اپوزیشن حکومت کیلئے کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں ہوگی۔
انتخابات سے قبل بانی پی ٹی آئی کے کیسز کے فیصلے اتنی جلد بازی میں سنائے گئے کہ بہت سے قانونی تقاضوں کو بھی نظر انداز کر دیا گیا، قانونی ماہرین کے مطابق مستقبل قریب میں اعلیٰ عدالتوں سے ریلیف حاصل کرنے میں بانی پی ٹی آئی کو زیادہ مشکلات کا سامنا نہیں ہوگا۔،البتہ نظر آنے والی مشکلا ت کے باوجود پی ڈی ایم میں شامل کوئی بھی جماعت حکومت کو ختم ک رکے دوبارہ الیکشن میں جانے کی متحمل نہیں ہو سکتی کیونکہ اس کا فائدہ صرف پاکستان تحریک انصاف کو ہوگا، صرف یہی ایک واحد وجہ ہے جو اِن تمام جماعتوں کو مل کر جیسے تیسے حکومت چلانے پر مجبور کرے گی، مگر اس صورتحال میں صرف پاکستان مسلم لیگ (ن) وہ واحد جماعت ہوگی جس کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا ہوگا۔

  • Related Posts

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ ایران کے پاسداران انقلاب نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس