لاہور: پاکستان سٹیٹ آئل کا گردشی قرضہ بے قابو، 756 ارب 89 کروڑ روپے سے تجاوز کرگیا۔
ذرائع کے مطابق پی ایس او کا لیٹر آف کریڈیٹ ڈیفالٹ ہونے کا خدشہ ہے جس کے تحت وزرات خزانہ کو خط لکھ دیا گیا ہے، لیٹر آف کریڈ کو بچانے کے لیے فوری طور پر 80 ارب روپے درکار ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس او نے سوئی نادرن، جینکوز، حبکو، کیپکو اور پی آئی اے سے پیسے وصول کرنے ہیں، پی ایس او نے لیٹ پیمنٹ سرچارج کی مد میں 173 روپے سے زائد وصول کرنے ہیں جبکہ سوئی نادرن نے پی ایس او کے 485 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔
اسی طرح جینکوز نے پی ایس او کے 150 ارب روپے ادا کرنے ہیں، حکومت پاکستان پی ایس او کی 95 ارب روپے کی مقروض ہے جبکہ پی آئی اے کے ذمہ 26 ارب 91 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…







































