پیٹما(PTMA)کی سپریم کونسل کے وفد نے حاجی میاں اشفاق کی قیادت میں شاہ عالم بورڈ کا دورہ کیا وفد میں مرکزی صدر وقار علی۔سیکرٹری جنرل سید احمد بخاری اور فنانس سیکرٹری عبداللہ چوہدری شامل تھے۔وفد نے ٹوائے مارکیٹ کے صدر ضیاءالدین بٹ۔چاندی مارکیٹ کے صدر میاں سلیم۔شو مارکیٹ کے چئیرمین اعجاز خان اور عہدیداران۔مہرارشد۔رانا افخم ذیشان حیدر۔محمد اشفاق۔گلو بٹ اور دیگر کے ساتھ شاہ عالم مارکیٹ کی متعدد مارکیٹوں میں میٹنگز کیں۔جس میں شاہ عالم بورڈ کے عہدیداران منتخب کرنے کے بارے میں اہم گفتگو ہوی۔جس کا فیصلہ پیٹما (PTMA) کے فل ہاوس اجلاس میں کیا جائے گا۔ اور عہدیداران کا اعلان چند روز میں کردیا جائے گا۔







































