پیوٹن نے کہا ہے روس یوکرین کے حملے کا جواب دینے کا پابند ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

پیوٹن نے کہا ہے روس یوکرین کے حملے کا جواب دینے کا پابند ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

یوکرینی قانون ساز نے کہا کہ خدشہ ہے ٹرمپ درپردہ روسی جوابی کارروائی کی منظوری دے رہے ہیں
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ٹیلیفونک گفتگو میں واضح کیا ہے کہ ماسکو یوکرین کے ڈرون حملے کا جواب دینے کا پابند ہے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق ایسے وقت میں جب امریکی صدر جنگ ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، روس کا ردعمل تنازع میں مزید شدت پیدا کر سکتا ہے۔

یہ چند ہفتوں میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دوسری بار بات چیت تھی، ٹرمپ نے فون کال کے بعد ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کے ذریعے اس بات کا اعلان کیا، انہوں نے پیوٹن پر جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالنے یا اس حملے کے ردعمل کو محدود رکھنے کا کوئی ذکر نہیں کیا۔

اس کے بجائے ٹرمپ نے تسلیم کیا کہ 75 منٹ کی گفتگو سے فوری طور پر جنگ ختم ہونے کی توقع نہیں کی جا سکتی۔

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ ہم نے روس کے ہوائی جہازوں پر یوکرین کے حملے کے بارے میں بات کی، اور دیگر مختلف حملوں پر بھی جو دونوں طرف سے کیے جا رہے ہیں، یہ ایک اچھی گفتگو تھی، لیکن ایسی نہیں جس سے فوری امن حاصل ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ صدر پیوٹن نے بہت زور دے کر کہا ہے کہ وہ ایئر فیلڈز پر حالیہ حملے کا جواب دینے پر مجبور ہوں گے۔

کریملن کے مشیر یوری اوشاکوف نے ٹرمپ-پیوٹن کال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے ایئر فیلڈز پر حملے کا موضوع بھی زیر بحث آیا، لیکن یہ نہیں بتایا کہ آیا پیوٹن نے ان حملوں کا جواب دینے کا عندیہ دیا یا نہیں۔

ٹرمپ کی جانب سے اس کال کی سادہ سی تفصیل سے امن کوششوں میں کسی بڑی پیش رفت کا کوئی ثبوت نہیں ملا، یوکرینی قانون ساز الیگزینڈر میرژکو نے ’سی این این‘ کے جِم شیوٹو سے کہا کہ انہیں خدشہ ہے کہ ٹرمپ درپردہ طور پر روسی جوابی کارروائی کی منظوری دے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے کچھ ایسا نہیں کہا کہ ولادیمیر، رک جاؤ، اور یہ بہت تشویش ناک ہے، کیوں کہ یہ ایسا لگ سکتا ہے، جیسے وہ پیوٹن کے نئے جرم کو ایک طرح سے گرین سگنل دے رہے ہیں۔

ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ 2 ہفتوں کے اندر یہ طے کر لیں گے کہ آیا پیوٹن جنگ بندی پر سنجیدہ ہیں یا نہیں، مگر یہ واضح نہیں کیا کہ وہ یہ فیصلہ کیسے کریں گے، اس دوران، ٹرمپ پر روس پر مزید پابندیاں لگانے کا دباؤ بڑھ رہا ہے، جس کی وہ اب تک مزاحمت کرتے آئے ہیں۔

روسی اور یوکرینی حکام نے اس ہفتے استنبول میں جنگ ختم کرنے کے لیے براہ راست مذاکرات کیے، مگر دونوں فریق اپنے مؤقف پر قائم رہے، ٹرمپ نے ان مذاکرات کے لیے دونوں فریقین کو ایک ساتھ بٹھانے کا کریڈٹ لیا۔

اوشاکوف نے کہا کہ پیوٹن نے بدھ کے روز ہونے والی تازہ مذاکراتی پیشرفت پر ٹرمپ کو بریفنگ دی، اور بتایا کہ یوکرین نے ان مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش کی، شہری اہداف اور پرامن آبادی پر حملے کر کے بات چیت کو سبوتاژ کیا گیا۔

اوشاکوف نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یوکرین کے مسئلے پر اعلیٰ سطح اور دیگر سطحوں پر رابطے جاری رکھے جائیں گے۔

نہ ہی ٹرمپ اور نہ ہی وائٹ ہاؤس نے ’ویک اینڈ‘ کے ڈرون حملوں پر کوئی ردعمل دیا، سوائے اس کے کہ یوکرینی حکام نے حملے سے پہلے امریکا کو مطلع نہیں کیا تھا، اس سے قبل، ٹرمپ نے یوکرینی شہروں پر روسی فضائی حملوں پر پیوٹن کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

بدھ کے روز جاری کی گئی نئی ویڈیو میں حیران کن تفصیل کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے کہ یوکرینیوں نے کتنی درستگی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا، ان ہوائی جہازوں کو نقصان پہنچایا یا تباہ کیا جنہیں ماسکو یوکرینی شہریوں پر روزانہ کی بنیاد پر فضائی حملوں کے لیے استعمال کرتا رہا ہے۔

یہ ویڈیو یوکرین کی سیکیورٹی ایجنسی ایس بی یو نے جاری کی، جس میں دکھایا گیا ہے کہ ڈرونز کئی ایئر فیلڈز پر مختلف طرز کے درجنوں طیاروں کے قریب پہنچ رہے ہیں، جب کہ ان کے آس پاس طیارے جل رہے ہیں یا دھماکوں سے تباہ ہو رہے ہیں۔

یوکرینی فوجی حکام نے کہا کہ 41 روسی طیاروں کو نشانہ بنایا گیا، جن میں اسٹریٹیجک بمبار اور نگرانی کے طیارے شامل تھے، کچھ تباہ ہوئے اور کچھ کو نقصان پہنچا۔

ٹرمپ-پیوٹن کال اسی دن ہوئی، جب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو واشنگٹن میں یوکرینی صدارتی دفتر کے سربراہ آندری یرماک سے ملاقات کر رہے تھے، تاکہ جاری جنگ کے حوالے سے امریکی مؤقف پر بات ہو۔

ایک اعلیٰ حکومتی اہلکار نے کہا کہ روبیو کی جانب سے یرماک کو یہ بتانے کی توقع تھی کہ یوکرینی مؤقف (جو امریکا کے مطابق لچک دار ہے اور جنگ بندی کی خواہش ظاہر کرتا ہے) مفید ہے، لیکن وزیر خارجہ یہ بھی واضح کرنا چاہتے تھے کہ امریکا بائیڈن دور کی پالیسی کے تحت لامحدود فوجی امداد کی طرف واپس نہیں جائے گا۔

یرماک نے روبیو سے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر لکھا کہ انہوں نے ’یوکرین کے فضائی دفاع کو مضبوط بنانے کی فوری ضرورت‘ پر بات کی، بعد میں انہوں نے ’سی این این‘ کے اس سوال کو نظر انداز کر دیا کہ آیا ٹرمپ کے بیانات امن کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں، بلکہ ٹرمپ کی جنگ ختم کرنے کے وعدے کی تعریف کی۔

یوکرین کے روس کے اندر تک ڈرون حملوں نے واشنگٹن کی ان ملاقاتوں کے لیے ڈرامائی پس منظر فراہم کیا، امریکی حکام کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ نے یوکرین کو ان حملوں سے روکنے کے لیے کوئی وارننگ جاری نہیں کی، حالاں کہ ان کا ماننا ہے کہ اس سے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔

امریکا کے یوکرین اور روس کے لیے خصوصی ایلچی کیتھ کیلاؤگ نے فاکس کو منگل کے روز ایک انٹرویو میں کہا کہ قومی سلامتی کے شعبے میں لوگوں کو سمجھنا ہوگا، جب آپ مخالف کے قومی بقا کے نظام، یعنی نیوکلیئر ٹرائیڈ، کے کسی حصے پر حملہ کرتے ہیں، تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے لیے خطرہ بڑھ گیا ہے، کیوں کہ آپ کو معلوم نہیں کہ دوسرا فریق کیا کرے گا، آپ یقین سے نہیں کہہ سکتے۔
بدھ کے روز ہونے والی کال کے بارے میں اپنے خلاصے میں، ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے ایران پر بھی پیوٹن سے بات کی، کیوں کہ وہ تہران کے ساتھ جوہری معاہدہ مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے لکھا کہ ہم نے ایران پر بھی بات کی، اور اس حقیقت پر کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے بارے میں فیصلہ جلدی کرنا ہوگا، میں نے صدر پیوٹن سے کہا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں، اور اس پر میرا خیال ہے کہ ہمارا اتفاق تھا۔

انہوں نے کہا کہ پیوٹن شاید ایران کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں شامل ہوں گے۔

امریکی صدر نے مزید لکھا کہ صدر پیوٹن نے مشورہ دیا کہ وہ ایران کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں حصہ لیں گے، اور شاید اس معاملے کو جلد حل کرنے میں مدد کر سکیں گے، میری رائے میں ایران اس اہم معاملے پر فیصلہ دینے میں سستی کر رہا ہے، اور ہمیں بہت جلد ایک حتمی جواب درکار ہوگا۔

اوشاکوف نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے ایرانی جوہری پروگرام پر مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا، اور ٹرمپ نے کہا کہ روس کی مدد ’درکار ہو سکتی ہے‘

  • Related Posts

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ نظام پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جائے…

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید اداکار نے کہا کہ یہ معاملہ بھارت یا پاکستان کا نہیں بلکہ سینما کے خطرناک غلط…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان