پنجاب باکسنگ ایسو سی ایشن کی جنرل باڈی کااجلاس عابد حسین باکسر کی زیر صدرات لاہور میں
منعقد ہوا
۔جس میں ائندہ چار سال کے لئے عہدیداران کا انتخاب کیا گیا جس میں چیئرمین چوھدری مصتصم م،
صدر عابد حسین باکسر ، سیکرٹری جنرل شرجیل ضیاٗ بٹ اور خزانچی کے لئے
محمد طارق گجر کو منتخب کیا گیا ، گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں پنجاب
کی تمام ڈویژن نے شرکت کی جس میں متفقہ طور پر چوھدری مصتصم کوچیئرمین اور سینئر
نائب صدر چوہدری محمد سلطان محمود جبکہ نائب صدورمیں ماسٹر محمد رمضان ساہیوال انوار احمد گجرانوالہ ، عبدالجبار
راولپنڈی، گلزار احمد فیصل آباد ،پروفیسر صفدر علی آصف لاہور شامل ہیں
جبکہ ایسو سی ایٹ سیکرٹری عبدالجبار شامل ہیں خواتین میں راولپنڈی کی
ثمرین الطاف ممبرایگزیکٹوکمیٹی ہیں ۔ کہولہ اطہر لیڈی اسوسی ایٹس سیکرٹیری لاہوراور ایگزیکٹو ممبر جلال حیدد سرگودھا سید قنبر علی ہمدانی بہاولپور
کو شامل کیا گیا ہے جبکہ میڈیا کوآرڈینٹر حاجی عبدالخالق مغل شامل ہیں
آئی ٹی انچارج عبدالوباب رکھے گئے ہیں اجلاس میں چئیرمین پنجاب باکسنگ
ایسو سی ایشن چوھدری مصتصم نے اجلاس میں خطاب کے دوران کہا کہ پنجاب کی سطح پر ایسے باکسر سامنے لیے کر ائے جن کے پاس ٹیلنٹ تو ہے مگر ان کے پاس پلیٹ فارم نہیں میری یہ کوشش ہے کہ میں باکسنگ کو دوبارا ریوائول کر سکواور ایسے باکسر ہے جو کھیل سکتے ہیں ان کو اگے لیکر اؤں جو باکسنگ کھیل کر پاکستان کا نام روشن کر سکے میں پوری امید کرتاہو ہم سب ملکر کامیاب ہونگے اور میری مدد آپ کے ساتھ ہوگی اور میں یہ خوائش بھی ظاہر کرتاہو کہ آپ لوگ بھی پوری کوشش اورجرت سے اپنا کام کرےاور ایسے باکسر پرموٹ کرے جو پاکستان کا نام روشن کرے عابد حسین
باکسر صدر نے کہا کہ میں آپ سب کا بہت مشکور ہو کہ آپ نے اپنا قیمتی وقت نکالا اور چئیرمین صاحب کو کہا کہ ہمیں آپ کی مدد کی ضرورت ہے آپ ہمیں ریسکیو کرے باکسنگ کی بہتری کیلئے تاکہ باکسنگ اپنا کھویا ہوا مقام دوبارا حاصل کر سکے ،انہوں نے مذید کہا کہ وہ چیرمین صاحب کےبہد مشکور
ہے جنہوں نے صوبائی سطح پر اچھےکھلاڑی بچوں کا پنجاب سٹیڈیم میں تربیتی کیمپ
لگانے کا وعدہ کیا ہے اس موقہ پر بہاولپور ڈویژن سے سید قنبر علی ہمدانی نے وعدہ کیا کہ ہم پنجاب کو ایک اچھا ٹورنامنٹ دینگے جوانشاءاللہ بہت یاد گار ہوگا ماسٹر محمد رمضان نے کہا کہ میں پوری امید کرتاہو کہ وہ دن دور نہیں جب پوری دنیا میں ہمارے باکسر پاکستان کانام روشن کرے گے اور ساہیوال ڈویژن کی کار کردگی مزید بہتر کرے گےاور میرے ساتھ ٹیم میں خواجہ طارق، طاھر باکسر ودیگر ساتھی ہیں جو باکسنگ کی بہتری کلئےدن رات کوشش کرتے ہے ۔ خزانچی طارق گجر نے کہا کہ اس کھیل کی پرموشن کے
لئے مختلف مد میں سپانسر حاصل کیا جائیگا تاکہ بچوں کے وظیفے لگائے جائیں اجلاس میں سپورٹس بورڈ جی جانب سے ذولفقار اوبسرورپنجاب اولپکس کی جانب سے نمائندگی رئحان حمید نے کی









































