پشاور: حیات آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موبائل سنیچنگ میں ملوث 4 رکنی افغان نیٹ ورک گرفتار کرلیا۔
اے ایس پی حیا ت آباد نایاب رمضان کے مطابق ملزمان سے19 چھینے گئے آئی فونز برآمد کیے گئے ہیں جبکہ ملزمان نے چھینے گئے آئی فونز کی ایک کھیپ افغانستان سمگل کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے ۔
پولیس کے مطابق ملزمان شہر کےپوش علاقوں میں شہریوں سے صرف آئی فونزچھینتے تھے، وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اوراسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا، پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیاہے ۔
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…







































