اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاززہرا بلوچ نے کہا ہے کہ اُردن میں ہونیوالی ڈی ایٹ کانفرنس میں پاکستان نے غزہ میں جاری بربریت کی مذمت کی ہے ۔
اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاززہرا بلوچ نے نیوز بریفنگ میں بتایا کہ رواں ہفتہ پاکستان کی خارجہ اُمور سے متعلق اہم تھا، غزہ کے حوالے سے وزیر خارجہ نے ڈی ایٹ میں شرکت کی، ڈی ایٹ کانفرنس میں وزرائے خارجہ نے غزہ میں فور ی جنگ بندی پر اتفاق کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اُردن میں ہونے والی غزہ کانفرنس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مؤقف پیش کیا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ڈی ایٹ کانفرنس کے دوران اپنے دیگر ہم منصب سے بھی ملاقات کی اور پاکستان نے غزہ میں جاری بربریت کی شدید مذمت کی۔
ممتاز زہرابلوچ نے مزید بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں۔









































