لاہور: پاکستان نے سکوک بانڈز اپریل 2024 میں جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اپریل 2024 تک پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں میں بڑی مشکلات کا سامنا نہیں، اس لئے دسمبر تک سکوک بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا گیا ہے، پاکستان سکوک بانڈز اپریل 2024 میں جاری کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپریل 2024 تک پاکستان کو آئی ایم ایف کی بقیہ دو اقساط موصول ہو چکی ہوں گی، ایم ایف کی دو اقساط ملنے سے پاکستان کی عالمی درجہ بندی بہتر ہوچکی ہوگی، عالمی درجہ بندی بہتر ہونے سے پاکستان کم شرح سود پر سکوک بانڈز جاری کر سکتا۔
ذرائع وزارت خزانہ کا مزید کہنا ہے کہ اپریل 2024 تک پاکستان مہنگے قرضے حاصل نہیں کرے گا جبکہ مئی 2024 میں انٹرنیشنل سکوک بانڈز جاری کرنے کی تیاریاں مکمل ہوں گی۔
سکوک بانڈز کیا ہوتے ہیں؟
سکوک ایک اسلامی مالیاتی سند ہے جو مغربی مالیات میں بانڈ کی طرح ہوتی ہے، سٹیٹ بینک آف پاکستان یہ بانڈز جاری کرتا ہے جبکہ اسلامی مالیاتی ادارے اور سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والی کارپوریشنز یہ بانڈز خرید کر اس کے عوض حکومت کو رقم دیتی ہیں جو حکومت مالی خسارہ کم کرنے اور دیگر منصوبوں پر خرچ کرتی ہے۔
حکومت اس رقم کے عوض سرمایہ کار کو سود کے بجائے منافع ادا کرتی ہے، لہٰذا اس بندوبست کے ذریعے حکومت بھی اپنا کام چلاتی ہے جب کہ سرمایہ کار کی رقم بھی محفوظ رہتی ہے۔
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…







































