پاکستان میں معمول سے کم بارشوں کے باعث خشک سالی کے خطرے کا انتباہ

ایڈوائزری میں بلوچستان کے آبی ذخائر پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے
محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں کم بارشوں کی وجہ سے خشک سالی جیسی صورتحال کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔
پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے قومی خشک سالی مانیٹرنگ سینٹر (این ڈی ایم سی) نے منگل کو ایک ایڈوائزری میں کہا کہ میدانی علاقوں میں خاطر خواہ بارش نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے خشک سالی کی صورتحال میں اضافہ ہوا۔
پی ایم ڈی نے کہا کہ یہ الرٹ 9 دسمبر کو جاری کردہ خشک سالی ایڈوائزری -1 کا تسلسل ہے۔

یکم ستمبر 2024 سے 15 جنوری 2025 تک پاکستان بھر میں معمول سے 40 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔

سندھ میں بارشیں معمول سے 52 فیصد کم، بلوچستان میں 45 فیصد اور پنجاب میں 42 فیصد کم ہوئیں۔

کم بارشوں کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں خشک سالی جیسی صورتحال پیدا ہوگئی، جن میں بارش پر منحصر علاقے بھی شامل ہیں۔

پنجاب میں پوٹھوہار کے علاقے اٹک، چکوال، راولپنڈی/اسلام آباد، بھکر، لیہ، ملتان، راجن پور، بہاولنگر، بہاولپور، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور ڈی جی خان میں ہلکی خشک سالی دیکھی گئی۔

سندھ میں گھوٹکی، جیکب آباد، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، دادو، پڈعیدن، سکھر، خیرپور، تھرپارکر، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین اور کراچی میں بھی اس سے ملتے جلتے حالات ہیں۔

بلوچستان میں اورماڑہ، خاران، تربت، کیچ، پنجگور، آواران، لسبیلہ، نوکنڈی، دالبندین اور ملحقہ علاقوں میں بھی ایسی ہی صورتحال دیکھی جا رہی ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ خشک سالی کی صورتحال مزید بگڑنے کا امکان ہے کیونکہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بارش پر منحصر علاقوں میں کوئی قابل ذکر بارش کا امکان نہیں ہے۔

دوسری ششماہی میں بھی بہتری کا امکان نہیں

پی ایم ڈی نے کہا کہ صورتحال میں بہتری کا امکان نہیں ہے، کیونکہ سیزن کا دوسرا نصف حصہ بھی پہلے نصف کی طرح خشک رہنے کی توقع ہے۔

درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہونے کی پیش گوئی ہلکی خشک سالی کو معتدل خشک سالی میں تبدیل کرنے کی حمایت کر سکتی ہے، خاص طور پر ملک کے بارش پر منحصر علاقوں میں یہ صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ این ڈی ایم سی موسمیاتی حالات کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے، کم بارش اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی روشنی میں آنے والے مہینوں میں واضح خشک سالی کا ابھرنا بھی متوقع ہے، ایڈوائزری میں حکام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ قحط زدہ علاقوں میں پیشگی اقدامات کریں۔

موسمیاتی رپورٹ
پی ایم ڈی نے یہ بھی کہا ہے کہ جنوری، فروری، مارچ 2025 کے دوران، ایل نینو سدرن اوسلیشن (ای این ایس او) جیسے منفی ماحولیاتی اشارے برقرار رہنے کی توقع ہے۔

امریکا کی نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیئر ایڈمنسٹریشن کے مطابق ای این ایس او ایک موسمیاتی رجحان ہے، جس میں وسطی اور مشرقی بحر الکاہل میں پانی کے درجہ حرارت میں تبدیلی شامل ہے، ای این ایس او سائیکل کے نام سے جانا جانے والا درجہ حرارت اور ٹھنڈک کا یہ پیٹرن دنیا کے بہت سے حصوں میں بارش کو متاثر کرتا ہے۔

پی ایم ڈی نے کہا کہ انڈین اوشن ڈپول (آئی او ڈی) کی ’منفی مرحلے‘ سے قدرتی مرحلے میں منتقلی بھی سیزن کے دوران جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق وسطی اور جنوبی خیبر پختونخوا، پنجاب کے بیشتر علاقوں اور آزاد کشمیر کے ملحقہ علاقوں میں معمول سے کچھ زیادہ بارش کا امکان ہے۔
بالائی خیبر پختونخوا، ہزارہ، گلگت بلتستان، سندھ اور مشرقی بلوچستان میں معمول کے قریب بارش کا امکان ہے، تاہم مغربی بلوچستان میں موسم کے دوران معمول سے کچھ کم بارشیں متوقع ہیں۔
پی ایم ڈی نے کہا کہ سیزن کا دوسرا نصف پہلے نصف کے مقابلے میں نسبتاً خشک رہنے کی توقع ہے۔
پانی کے ذخائر
محکمہ موسمیات نے کہا کہ سیزن کے ابتدائی حصے کے دوران شمالی علاقوں میں معمول سے کچھ زیادہ بارش سے آبی ذخائر کے بھرنے اور پانی کی مناسب فراہمی کو برقرار رکھنے میں مدد مل سکتی ہے، تاہم جنوبی بلوچستان میں معمول سے کم بارشیں مقامی آبی وسائل پر دباؤ ڈال سکتی ہیں، جس سے آبپاشی اور گھریلو پانی کی دستیابی متاثر ہوسکتی ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ شمال میں آبپاشی کے لیے پانی کی دستیابی کافی ہوسکتی ہے، لیکن موسم کی دوسری ششماہی کے لیے مناسب فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے آبی ذخائر کی سطح کی قریبی نگرانی کی ضرورت ہوگی۔

پی ایم ڈی نے خبردار کیا ہے کہ موسم کی دوسری ششماہی کے دوران گرم درجہ حرارت اور معمول سے کم بارشیں اسلام آباد اور راولپنڈی میں پولن سیزن کے ابتدائی آغاز کا سبب بن سکتی ہیں۔

دریں اثنا، معمول سے زیادہ درجہ حرارت مارچ کے دوران کمزور آبادیوں، خاص طور پر جنوبی علاقوں میں گرمی کے دباؤ کا آغاز کر سکتا ہے

  • Related Posts

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ نظام پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جائے…

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید اداکار نے کہا کہ یہ معاملہ بھارت یا پاکستان کا نہیں بلکہ سینما کے خطرناک غلط…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان