اسلام آباد: ملک بھر میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ روز مزید 2 ہزار 376 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے، وطن لوٹنے والے افغان شہریوں میں 703 مرد، 415 خواتین اور ایک ہزار 285 بچے شامل تھے۔
افغانستان روانگی کے لئے 114 گاڑیوں میں 235 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان کے اعلان سے قبل بھی غیر قانونی افغان باشندوں کی کثیر تعداد گرفتاری کے ڈر سے پاکستان سے واپس افغانستان جاتی رہی ہے تاہم اعداد وشمار کے مطابق 14 دسمبر تک مجموعی طور پر 4 لاکھ 31 ہزار 664 افغان باشندے پاکستان چھوڑ گئے ہیں۔
سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایک شخص کو بغیر حج پرمٹ مکہ…








































