کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا، 36 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 78 ہزار 505 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 927 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 78 ہزار 469 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
امریکی کرنسی
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 6 پیسے کی کمی ہوئی جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 35 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔







































