پاکستان تحریک انصاف اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، اسد عمر

 پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ 17 جولائی کو ہونے والے پنجاب کے ضمنی انتخاب نے ثابت کر دیا کہ عمران خان کسی کے قابو نہیں آرہا ، پاکستان کی سب سے بڑی  سیاسی جماعت اور فوج کے درمیان  خلیج پیدا کی جا رہی ہے۔

لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ  ایک 50 فالوورز والے لڑکے کے اکاؤنٹ کی ٹویٹ کو وجہ بنا کر نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ،  پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور فوج کے مابین خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ،  اس لڑکے کی ٹویٹ  غلط تھی جس کی مزمت کرتے ہیں ،  10 سال کے  فضل الرحمان ، نواز شریف اور آصف زرداری کے بیانات اٹھا کر دیکھ لیں  علم ہو جائے گا کہ فوج کے خلاف کون  بیان دیتا تھا ، آج سوشل میڈیا ان کے بیانات سے بھرا پڑا ہے ۔ 

 اسد عمر نے کہا کہ بند کمرے میں سازشیں ہوتی رہیں مگر اس بار قوم کا ایک خود دار لیڈر اس سازش کے  خلاف اٹھ کھڑا ہوا اور اس کے ساتھ ہی پوری قوم بھی کھڑی ہو گئی ،  پورا پاکستان باہر نکل آیا ، عمران خان کی کال پر بار بار قوم نکلتی رہی ،  17 جولائی کو پنجاب کے ضمنی الیکشن نے  ان کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے ،  پنجاب کے ضمنی الیکشن میں عوام نے  اقتدار ان سے چھین کر  واپس پی ٹی آئی کو دیا جس پر ان میں کھلبلی مچ گئی ہے ، انہیں  علم ہو چکا ہے کہ عمران خان قابو میں نہیں  آرہا ، یہ تو پاکستان کے پرانے سیاسی نظام کیلئے خطرہ ہے ۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے کہا کہ پہلے تو فرمائشی پریس کانفرنسیں ہوتی رہیں اس کے بعد  الیکشن کمیشن کی رپورٹ سامنے آگئی ، پھر طوفان کھڑا کر دیا گیا کہ فارن فنڈنگ ہوئی ہے حالانکہ خود الیکشن کمیشن کہہ چکا ہے کہ فارن فنڈنگ  کا لفظ استعمال نہ کیا جائے ، ملک میں مہنگائی  38.7 فیصد تک پہنچ گئی مگر اس حکومت کیلئے وہ مسئلہ نہ تھا ، صبح شام صرف فارن فنڈنگ پر پریس کانفرنس ہی ہوتی رہی ۔

اسد عمر نے کہا کہ  شہباز گل کو سادہ لباس کپڑوں میں ملبوس افراد نے اٹھایا ،  بٹ مار کر گاڑی کے شیشے توڑے گئے ، اے آر وائی نیوز  کی نشریات معطل کر دی گئیں ، رات کو ایف آئی آر کاٹی گئی اور  ادارے کے سینئر وائس پریزیڈنٹ  کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ، صحافی حضرات جانتے ہیں کہ یہ معاملہ یہاں رکنے والا نہیں ، اب جو بھی حقائق اجاگر کرے گا ، امپورٹڈ حکومت کو سپورٹ نہیں کرے گا باری باری سب کا نمبر آنے والا ہے ، شہباز شریف کی بات سے اختلاف ہوسکتا ہے ، ایف آئی آر مجسٹریٹ کے سامنے پیش کریں ، شہباز گل کو بلا کر وضاحت طلب کریں ، ایسے ہتھکنڈے  بتاتے ہیں کہ یہ حکومت اپنے آپ کو اندر سے کھوکھلا محسوس کر رہی ہے ، یہ آخری بھبھکے ہیں ،  چیئرمین عمران خان نے میٹنگ کال دی ہے ، اجلاس کے بعد  آئندہ کے  لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے سے اختلاف ہے ، الیکشن کمیشن یہ بات اچھے سے جانتا ہے انہیں بتانے کی ضرورت نہیں ،  پی ٹی آئی کے خلاف ایک مقدمہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ یہ جماعت ملک کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے ، اس پر دو طرح سے حملہ کرنے کی کوشش ہو رہی ہے ، فارن فنڈنگ کا لفظ تو خود الیکشن کمیشن نے استعمال کرنا چھوڑ دیا ہے  مگر  سیاسی حریف جھوٹا بیانیہ بنا کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

Related Posts

ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی حکومت کی نئی آٹو پالیسی 2026-2031 کے تحت ہائبرڈ گاڑیوں پر جنرل…

سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ سوئی سدرن گیس کمپنی…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یہ بھی پڑھئے

ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس