ٹرمپ نے ’غزہ ریزورٹ‘ کی اے آئی ویڈیو شیئر کردی، اقوام متحدہ اور ایمنسٹی کا اظہار مذمت

فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ غزہ اٹلی یا اسپین کی طرح سیاحتی مقام نہیں بنے گا اقوام متحدہ کے ایک ماہر اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ایک عہدیدار نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو کی مذمت کی ہے، جس میں جنگ سے تباہ حال غزہ کو سمندر کے کنارے ایک ریزورٹ کی طرح دوبارہ تعمیر کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کی گئی اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر ڈیڑھ کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے، اور بدھ کی صبح تک ٹرمپ کے ٹروتھ سوشل نیٹ ورک پر ہزاروں بار شیئر کیا جا چکا ہے۔

33 سیکنڈ کا یہ ویڈیو کلپ منگل کی رات ابتدائی پوسٹ کے چند گھنٹوں بعد بھی کسی تردید یا واپسی کے بغیر ٹرمپ کے اکاؤنٹس پر موجود رہا، سوشل میڈیا صارفین نے حمایت اور تنقید دونوں کے ساتھ رد عمل کا اظہار کیا، لیکن بہت سے لوگوں نے سوال کیا کہ کیا ٹرمپ نے خود مونٹاج پوسٹ کیا تھا؟

فلسطینی انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیز نے ایکس پر ایک پوسٹ میں اس ویڈیو کو ’مضحکہ خیز‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ جو کچھ کر رہی ہے وہ بہت واضح اور اسٹریٹجک ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہمیں ہر روز حیران کن بیان بازی اور بے ترتیب پالیسیوں کی ’ایکس ایکس ایل‘ خوراک سے نشانہ بنانا اسکرپٹ کو کنٹرول کرنے کا کام کرتا ہے، ہمیں گمراہ کرتا ہے، مضحکہ خیز چیزوں کو معمول پر لاتا ہے، جب کہ عالمی استحکام میں خلل ڈالتا ہے اور امریکی کنٹرول کو مستحکم کرتا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سیکریٹری جنرل ایگنس کیلامارڈ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں، یہ بے حیائی سے بالاتر ہے۔

’غزہ 2025 آگے کیا ہوگا؟‘ کے عنوان سے شیئر کی گئی اس ویڈیو کا آغاز ایک ملبے سے بکھری ہوئی سڑک پر لوگوں کو ایک سرنگ سے نکل کر کھجور کے درختوں اور کشتیوں کے ساتھ ساحل سمندر پر نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ٹرمپ نے غزہ پر امریکی قبضے کا خیال پیش کیا ہے، جس کے تحت اس کی فلسطینی آبادی کو منتقل کیا جائے گا، ایک ایسی تجویز جس پر بڑے پیمانے پر تنقید کی جارہی ہے۔

بعد میں انہوں نے اپنے منصوبے کو نرم کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف اس خیال کی سفارش کر رہے تھے ، اور تسلیم کیا کہ اردن اور مصر کے رہنماؤں نے فلسطینیوں کو ان کی مرضی کے خلاف منتقل کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا تھا۔

سوشل میڈیا کلپ میں ساؤنڈ ٹریک میں کہا گیا ہے کہ ’ڈونلڈ آپ کو آزاد کرنے کے لیے آ رہے ہیں، سب کے دیکھنے کے لیے روشنی لا رہے ہیں‘ دعوت اور رقص، معاہدہ ہو گیا ہے۔

بظاہر مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ گانے میں ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو ایک پول کے کنارے سوئم سوٹ میں کاک ٹیل پی رہے ہیں، جب کہ دیگر تصاویر میں ایلون مسک کو ساحل سمندر پر نقد رقم کی بارش کے نیچے رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اس میں ٹرمپ کا سنہری مجسمہ بھی نصب کیا گیا ہے۔

اے ایف پی کو اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ یہ ویڈیو ٹرمپ کے ٹروتھ سوشل اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر پوسٹ ہونے سے پہلے آن لائن شیئر کی گئی تھی۔

غزہ میں ویڈیو دیکھنے والے لوگوں کو یقین نہیں آ رہا تھا۔

ٹرمپ کی یہ ویڈیو غلطیوں سے بھرپور اور ثقافتی شعور کی کمی کو ظاہر کرتی ہے، جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس کے رہائشی 60 سالہ ناصر ابو حدید نے کہا کہ غزہ اٹلی یا اسپین کی طرح سیاحتی مقام نہیں بنے گا

  • Related Posts

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایک شخص کو بغیر حج پرمٹ مکہ…

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید پولیس ترجمان نے بتایا کہ شہدا میں ایک ایڈیشنل اسٹیشن ہاؤس آفیسر بھی شامل ہے پولیس اہلکار…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار