ٹرمپ انتظامیہ کا یہود دشمن طلبہ کے ویزے منسوخ کرنے کیلئے اے آئی استعمال کرنے کا فیصلہ

نیویارک میں کولمبیا یونیورسٹی کیمپس میں حماس کے حامی طلبہ احتجاج کرتے ہوئے
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے حماس کے حامی غیر ملکی طلبہ کے ویزے منسوخ کرے گا۔

فاکس نیوز نے خبر دی ہے کہ محکمہ خارجہ نے ایک ایسے طالب علم کا ویزا منسوخ کر دیا ہے، جس نے مبینہ طور پر حماس کی حمایت میں ہونے والے احتجاج میں حصہ لیا تھا، رپورٹ کے مطابق یہ اس طرح کی پہلی کارروائی ہے۔

ایگزیوس کے مطابق اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ محکمہ انصاف اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

محکمہ خارجہ نے ان رپورٹس پر براہ راست کوئی تبصرہ نہیں کیا، لیکن وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سوشل میڈیا پر کہا کہ امریکا دہشت گردوں کی حمایت کرنے والے غیر ملکی زائرین کے لیے صفر برداشت رکھتا ہے، امریکی قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں بشمول بین الاقوامی طالب علموں کو ویزا سے انکار یا منسوخی اور ملک بدری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

دیگر 2 محکموں نے فوری طور پر تبصرہ کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری میں یہود دشمنی کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے اور وعدہ کیا تھا کہ وہ غیر شہری کالج کے طالب علموں اور دیگر افراد کو ملک بدر کریں گے، جنہوں نے اکتوبر 2023 میں حماس کے حملے کے بعد غزہ پر اسرائیل کے فوجی حملے کے درمیان کئی ماہ سے جاری فلسطینیوں کے حق میں مظاہروں میں حصہ لیا تھا۔

ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت کی مدد سے چلائی جانے والی ’کیچ اینڈ ریوینٹ‘ مہم میں ہزاروں طالب علموں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے مصنوعی ذہانت کی مدد سے جائزے شامل ہوں گے۔

ایگزیوس نے کہا کہ حکام اسرائیل کی پالیسیوں کے خلاف مظاہروں اور یہودی طالب علموں کے مقدمات کی خبروں کی جانچ کر رہے ہیں، جن میں مبینہ طور پر یہود دشمنی میں ملوث غیر ملکی شہریوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔

فاکس نیوز کی رپورٹ میں اس شخص کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں جس کا ویزا منسوخ کیا گیا تھا، سوائے اس کا ویزا بدھ کے روز منسوخ کیا گیا ہے، مزید یہ کہ وہ شخص یونیورسٹی کا طالب علم تھا، امریکی امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ اس شخص کو ملک سے نکالنے کے لیے کارروائی کریں گے، خبر میں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کا حوالہ دیا گیا ہے۔

فلسطین کے کچھ حامی گروہ خود یہودی ہیں، اور بہت سے مظاہرین نے حماس کی مذمت کی ہے۔

فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے مظاہروں اور اسرائیل کے حق میں ہونے والے احتجاج میں امریکا سے دشمنی اور اسلاموفوبیا کے واقعات پیش آئے ہیں، ٹرمپ انتظامیہ نے اب تک اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے کسی اقدام کا اعلان نہیں کیا ہے۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ان تعلیمی اداروں کے لیے وفاقی فنڈنگ روک دیں گے جو غیر قانونی مظاہروں کی اجازت دیتے ہیں، احتجاجیوں کو قید کر دیا جائے گا یا مستقل طور پر اس ملک میں واپس بھیج دیا جائے گا جہاں سے وہ آئے تھے، امریکی طالب علموں کو مستقل طور پر نکال دیا جائے گا یا انہیں گرفتار کیا جائے گا۔

امریکی آئین کی پہلی ترمیم اظہار رائے اور اجتماع کی آزادی کا تحفظ کرتی ہے، آزادی اظہار رائے کے حامیوں، انفرادی حقوق کی فاؤنڈیشن اور فلسطین کے حامی گروپوں نے ایگزیوس کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا۔

فاؤنڈیشن کی اسکالر سارہ میک لاگلن نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کے ٹولز پر اسرائیل فلسطین تنازع جیسے پیچیدہ اور متنازع معاملات کے بارے میں اظہار رائے کی باریکیوں کا جائزہ لینے کے لیے انحصار نہیں کیا جاسکتا ہے۔

اقدام پر خطرے کی گھنٹی
دریں اثنا انسانی حقوق کے حامیوں نے امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مبینہ اقدام پر اظہار رائے کی آزادی کے خدشات سمیت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

فاؤنڈیشن فار انڈیویژول رائٹس (ایف اے آر) اور فلسطینیوں کے حامی گروپوں کے حامیوں کا کہنا ہے کہ دہائیوں پرانے اسرائیل اور فلسطین کے تنازع سے متعلق جائزوں کے لیے مصنوعی ذہانت پر انحصار نہیں کیا جانا چاہیے۔

فائر کی اسکالر سارہ میک لاگلن نے کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازع جیسے پیچیدہ معاملات کے بارے میں اظہار رائے کی باریکیوں کا جائزہ لینے کے لیے مصنوعی ذہانت کے ٹولز پر انحصار نہیں کیا جاسکتا۔

امریکی عرب انسداد امتیاز کمیٹی کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت آئینی طور پر محفوظ آزادی اظہار اور رازداری کے حقوق کے خطرناک زوال کی نشاندہی کرتی ہے

  • Related Posts

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ ایران کے پاسداران انقلاب نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس