ویڈیوز سے دولت کما کر ایک ارب کی عمارت خریدنے والی بچی

ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر چینلز بنا کر یوں تو دنیا کے سیکڑوں افراد سالانہ اربوں روپے کما رہے ہیں۔تاہم گزشتہ چند سال ایسے کم عمر بچے بھی سامنے آئے ہیں جو یوٹیوب پر والدین کی مدد سے اکاؤنٹ بنانے کے بعد اب سالانہ اربوں روپے کما رہے ہیں۔اگرچہ یوٹیوب پر کم عمر بچوں میں کمائی میں سب سے آگے 7 سالہ امریکی بچہ ریان ہے، جس کی سالانہ کمائی تقریبا ڈھائی ارب روپے پاکستانی ہے۔تاہم یوٹیوب پر ریان سے زیادہ جنوبی کورین بچی 6 سالہ بورام کے سبسکرائبر زیادہ ہیں اور حال ہی میں انہوں نے ایک ارب روپے سے زائد کی شاندار عمارت خرید کر سب کو حیران کردیا۔امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق بچوں سے متعلق مزاحیہ ویڈیوز بنا کر یوٹیوب پر رکھنے والی جنوبی کورین بچی 6 سالہ بورام نے دارالحکومت سیول میں شاندار عمارت خرید کر سب کو حیران کردیا۔رپورٹ کے مطابق بورام نے تقریبا 80 لاکھ امریکی ڈالر یعنی پاکستانی ایک ارب روپے سے زائد کی رقم میں 5 منزلہ عمارت خرید کر سب کو حیران کردیا۔بورام کے یوٹیوب پر دو مختلف چینلز ہیں اور ان کے دونوں چینلز کے مجموعی سبسکرائبر کی تعداد 30 کروڑ سے زائد ہے اور ان کی ویڈیوز کو چند ہی دن میں لاکھوں بار دیکھا جاتا ہے۔بورام اپنے یوٹیوب چینلز پر بچوں سے متعلق مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی ہیں، جن میں بعض ویڈیوز اینیمیشن اور گرافکس کی مدد سے بھی بنائے جاتے ہیں۔بورام کی ویڈیوز میں وہ خود لازمی نظر آتی ہیں، تاہم ان کے ساتھ ان کے والدین اور دیگر افراد بھی ویڈیوز میں دکھائی دیتے ہیں۔ان کے ویڈیو لاگ والے چینل پر گزشتہ برس نومبر میں پوسٹ کی گئی ویڈیو کو اب تک 37 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔بورام کی ویڈیوز جہاں جنوبی کوریا میں مشہور ہیں، وہیں ان کی ویڈیوز قریبی ممالک سمیت دنیا بھر میں دیکھی جاتی ہیں۔اگرچہ بورام کی ویڈیوز میں بچوں پر تشدد وغیرہ نہیں دکھایا جاتا ہے، تاہم ان کی ویڈیوز میں بچوں کو بعض غلط حرکتیں کرتے دکھایا جاتا رہا ہے، جس وجہ سے ان پر تنقید بھی ہوتی رہی ہے۔بورام کی چند ویڈیوز کے خلاف بچوں کے تحفظ سے متعلق کام کرنے والی تنظیم ’سیو دی چلڈرن‘ کو جنوبی کورین والدین نے شکایات بھی کی تھیں۔بورام کی جن ویڈیوز کی شکایات کی گئی تھیں ان میں بورام کو والد کے بٹوے سے پیسے چرا کر گاڑی خرید کر اسے روڈ پر چلائے جانے جیسے مناظر دکھائے گئے تھے۔جنوبی کورین والدین نے دعویٰ کیا تھا کہ بورام کی ایسی ویڈیوز سے ان کے بچوں پر غلط رجحانات پیدا ہو رہے ہیں اور وہ بھی انہیں فالو کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔والدین کی شکایت کے بعد سیو دی چلڈرن نے بورام کی ویڈیوز سے متعلق جنوبی کورین پولیس کو شکایت کی تھی، جس نے تحقیق کے بعد بورام کو ایسی ویڈیوز ہٹانے کا حکم دیا تھا اور اسے ہدایت کی تھی ایسی ویڈیوز بنانے سے گریز کیا جائے۔خیال رہے کہ یوٹیوب پر سب سے زیادہ کمائی کرنے والے پہلے نمبر پر موجود دونوں بچے امریکی ہیں۔پہلے نمبر پر 7 سالہ ریان ہیں جن کی سالانہ آمدنی پاکستانی 2 ارب روپے سے زائد ہے اور ان کے چینل کے 20 کروڑ سے زائد سبسکرائبر ہیں۔کمائی کے حوالے سے دوسرے نمبر پر بھی 5 سالہ امریکی بچہ ٹائڈس ہے، جس کے یوٹیوب پر 32 لاکھ سبسکرائبرز ہیں اور وہ بھی بچوں سے متعلق مزاحیہ ویڈیوز بناتے ہیں۔امریکی بچوں کے بعد کمائی کے حوالے سے جنوبی کورین بچی آتی ہے، جنہوں نے ایک ارب روپے مالیت کی عمارت خرید کر سب کو حیران کردیا۔

Facebook Count
Twitter Share
0

Related Posts

’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید اداکار نے کہا کہ یہ معاملہ بھارت یا پاکستان کا نہیں بلکہ سینما کے خطرناک غلط…

نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن اداکار و میزبان نورالحسن نے اپنی یونیورسٹی کے دنوں کی ایک یادگار بات شیئر…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یہ بھی پڑھئے

پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان