لاہور: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کونسل آف وہیل چیئر کرکٹ نے ون ڈے ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ کرانےکا اعلان کردیا۔
تھائی لینڈ میں ہونےوالے اجلاس میں آئندہ سال جنوری میں پہلا ون ڈے ایشیا کپ تھائی لینڈ میں ہی کرانےکی منظوری دی گئی ہے ،چالیس چالیس اوورزپرمشتمل پہلے ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، بنگلا دیش اورافغانستان کی ٹیمیں ان ایکشن ہونگی۔
اجلاس میں پہلےٹی 20 ویل چیئرورلڈ کپ 2025 کی میزبانی یو اے ای کو سونپی گئی ہے،عالمی سطح پروہیل چیئرکرکٹ کی کونسل 2019 اور 2023 میں دو ٹی 20 ایشیا کپ کراچکی ہے۔
اس میچ کے بارے میں ہامی بھرنے والوں سے زیادہ بیوہ قوف میری نظر میں اور کوئی نہیں ہو سکتا کیوں کہ جو لوگ دونوں ٹانگوں پر کھڑے ہو کر کھیلنے پر ہار کر آ جاتے ہیں وہ وہیل چئیر پر خاک جیتیں گے وہی پیسہ حکومت غزہ کے لوگوں کو دے کر اپنی آ خرت ہی سنوار لین کہ کل خدا کو منہ دیکھا سکیں پر کوئی نہیں کرے گا انہوں نے زلیل ہی ہونا ہے ہار کر روپے اور وقت کو برباد ہی کرنا ہے









































