وفاقی حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کی متنازع سیاسی ترقیاتی اسکیمیں بحال کر دیں

وفاقی حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کی متنازع سیاسی ترقیاتی اسکیمیں بحال کر دیں

حکومت نے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے لیے نافذ کردہ اصولوں میں بھی نرمی کی ہے
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے پہلے سال کی تکمیل کے موقع پر رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں 460 ارب روپے سے زائد کے ریونیو شارٹ فال کے باوجود پارلیمنٹیرینز کی متنازع ترقیاتی اسکیموں کو بحال کر دیا ہے، یہ اسکیمیں پہلی ششماہی میں شروع نہیں ہوسکی تھیں۔

ایک بڑے اقدام کے طور پر حکومت نے ’پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے پروگرام‘ (ایس اے پی) کے کوڈ نام سے ان سیاسی اسکیموں کا حجم 25-2024 کے بجٹ میں مختص 25 ارب روپے سے بڑھا کر دو گنا کرتے ہوئے تقریباً 50 ارب روپے کر دیا ہے۔

کمیٹی نے اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے اس مطالبے کو بھی مسترد کر دیا کہ وہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 30 ارب روپے کے غیر استعمال شدہ فنڈز کو آگے بڑھائے۔

حکومت نے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے لیے پہلے سے نافذ کردہ اصولوں میں بھی نرمی کی ہے، تاکہ حکومت سے وابستہ اراکین پارلیمنٹ کو مطمئن کرنے کے لیے فنڈز کی فوری تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے، یہ گزشتہ ہفتے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں تقریباً 300 فیصد اضافے کے علاوہ ہے۔

حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ چونکہ اس طرح کی زیادہ تر اسکیموں پر عمل درآمد کرنے والے پاکستان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) کو ختم کر دیا گیا ہے، لہٰذا یہ کام وزارت ہاؤسنگ کی پاکستان انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (پی آئی ڈی سی ایل) کو دیا جائے۔

حال ہی میں ڈپٹی وزیراعظم اسحٰق ڈار کی سربراہی میں اسٹیئرنگ کمیٹی برائے ایس اے پی کے اجلاس میں بتایا گیا کہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفیٰ شاہ نے مالی سال 24-2023 کے دوران ختم ہونے والے فنڈز کی دوبارہ توثیق کے لیے خطوط لکھے تھے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی اس وقت کی حکومت نے مالی سال 24-2023 کے بجٹ میں پارلیمنٹیرینز اسکیم کے لیے 91 ارب روپے مختص کیے تھے، اور نگران حکومت کی جانب سے ان کی جگہ لینے سے قبل تقریباً 61 ارب روپے تقسیم کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔

اس کے نتیجے میں مالی سال کے اختتام تک تقریباً 57 ارب روپے استعمال کیے جا سکے تھے، پیپلز پارٹی کے 2 آئینی عہدیدار چاہتے تھے کہ باقی 34 ارب روپے اس سال استعمال کیے جائیں، تاہم اسحٰق ڈار نے وضاحت کی کہ پبلک فنانس مینجمنٹ ایکٹ 2019 گزشتہ سالوں کے ضائع شدہ فنڈز کی اس طرح کی دوبارہ توثیق کی اجازت نہیں دیتا، لہٰذا کمیٹی ان تجاویز پر اتفاق کرنے پر مجبور محسوس کرتی ہے۔

پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کا پروگرام

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اجلاس کو بتایا کہ حکومت نے پی ایس ڈی پی کے تحت مالی سال 25-2024 کے لیے ایس اے پی کے لیے 50 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

تاہم وزارت کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب پی ایس ڈی پی میں متعلقہ اسکیموں کی منظوری کے بغیر ایس اے پی کے لیے 25 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وزیر منصوبہ بندی کے بیان کی بنیاد پراسٹیئرنگ کمیٹی کے تمام ارکان نے اتفاق کیا کہ ایس اے پی فنڈز متعلقہ وفاقی وزارتوں/ڈویژنز اور صوبائی حکومتوں کو جاری کیے جاسکتے ہیں۔

کمیٹی نے وزارت منصوبہ بندی سے منظوری کے بعد ایس اے پی اسکیموں پر عملدرآمد کے لیے 48.37 ارب روپے جاری کرنے اور فنانس ڈویژن سے سہ ماہی ریلیز حکمت عملی میں نرمی کی منظوری دی۔

کمیٹی 27 ارکان پر مشتمل تھی جس میں 16 ارکان پارلیمنٹ، 7 وفاقی سیکریٹریز اور 4 صوبائی نمائندے شامل تھے۔

اراکین پارلیمنٹ میں راجا پرویز اشرف، شازیہ مری، سردار یوسف زمان، ریاض الحق، جاوید حنیف خان، خالد مگسی، اعجاز الحق اور طارق فضل چوہدری شامل ہیں۔

48 ارب 37 کروڑ روپے میں سے 28 ارب 87 کروڑ روپے پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ نے منظور کیے، اس کے بعد سندھ کے لیے 15 ارب 25 کروڑ روپے، بلوچستان کے لیے 2 ارب 25 کروڑ روپے، خیبر پختونخوا کے لیے ایک ارب 25 کروڑ روپے اور اسلام آباد کے لیے 75 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبہ بندی کمیشن کی جانب سے تقریباً 40 ارب روپے تقسیم کرنے کی منظوری دی جاچکی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے اب تک بنیادی ترقیاتی پروگرام پر کڑی نظر رکھی ہے، جس کے تحت مالی سال کی پہلی ششماہی میں صرف 148 ارب روپے استعمال کیے جاسکے ہیں، جو کہ ایک ہزار 100 ارب روپے کے مختص کردہ بجٹ کا 10.45 فیصد ہیں۔

یہ استعمال مطلق اور فیصد دونوں لحاظ سے پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں اور بھی کم ہے جب نگران حکومت قائم تھی، گزشتہ سال 6 ماہ کے لیے 150 ارب روپے استعمال کیے گئے تھے جو سالانہ مختص 940 ارب روپے کا 16 فیصد بنتا ہے۔

نسبتاً زیادہ اخراجات کے باوجود پی ایس ڈی پی کے اخراجات سال کے آخر تک 635 ارب روپے سے آگے نہیں بڑھ سکے اور بجٹ مختص کردہ رقم کا تقریباً ایک تہائی خسارے کی فنانسنگ کے لیے استعمال کیا گیا، اگر یہ اشارہ ہے تو اس سال ترقیاتی پروگرام کے 600 ارب روپے سے تجاوز کرنے کا امکان نہیں ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے رواں مالی سال کے لیے اعلان کردہ میکانزم کے تحت حکومت کو پہلی سہ ماہی میں مختص بجٹ کا 15 فیصد، دوسری سہ ماہی میں 20 فیصد، تیسری سہ ماہی میں 25 فیصد اور مالی سال کی آخری سہ ماہی میں بقیہ 40 فیصد جاری کرنا ہوگا۔

اس طرح دسمبر کے آخر تک پی ایس ڈی پی کا تخمینہ سالانہ مختص کا کم از کم 35 فیصد یا 385 ارب روپے سے کم نہیں ہونا چاہیے، جو 6 ماہ میں اصل اخراجات سے تقریباً 3 گنا زیادہ ہے۔

  • Related Posts

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ ایران کے پاسداران انقلاب نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس