وفاقی بجٹ 2025؁ء پر ریلوے پریم یونین کا شدید ردِ عمل، موجودہ بجٹ مزدور دشمن بجٹ قرار

پاکستان ریلوے ایمپلائز پریم یونین سی بی اے کے مرکزی صدر شیخ محمد انور نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ موجودہ مہنگائی کے پیشِ نظر سرکاری ملازمین کی تنخواہیں صرف 10 فیصد بڑھا کر اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 7 فیصد اضافہ کرکے حکومت نے سرکاری ملازمین کو آٹے میں نمک کے برابر ریلیف دیا ہے۔ اس کے برعکس ارکان قومی اسمبلی، وزراء اور سینیٹرز کی تنخواہوں میں 600 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ ریلوے پریم یونین نے وفاقی حکومت کے حالیہ بجٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے مزدور دشمن اور عوام کش قرار دیا ہے۔ شیخ محمد انور نے کہا کہ حکومت نے تنخواہوں میں صرف 10 فیصد اضافہ کر کے مزدور طبقے کے ساتھ سنگین ناانصافی کی ہے، جبکہ ڈسپرٹی ریڈکشن الاؤنس میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا، جس کا فائدہ صرف محدود طبقے کو ہی ملے گا۔حالیہ بجٹ میں ریلوے میں ٹی ایل اے اور انویلڈ ملازمین کے بچوں کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا ہے اور ان کی تنخواہوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی اپنے وعدے کے مطابق انہیں مستقل کرنے کا اعلان کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ مزدور طبقے پر براہ راست اور بالواسطہ ٹیکسز کا بوجھ بڑھا کر ان کی زندگی مزید اجیرن بنا دی گئی ہے۔
حکمران طبقے نے اپنی تنخواہیں 600 فیصد بڑھالیں اور اس کے علاوہ کئی مراعات بھی حاصل کرلیں اور سرکاری ملازمین کی تنخواہیں صرف10 فیصد۔ عام لوگوں کو کہا جاتا ہے کہ ملک اس وقت انتہائی کٹھن مراحل سے گزر رہا ہے قربانی دواور اپنی باری لگتی ہے تو تنخواہیں 600فیصد بڑھانے پر بھی آئی ایم ایف کچھ نہیں کہتا، سرکاری ملازمین کی باری آتی ہے تو آئی ایم ایف بھی ڈنڈا لے کر آجاتا ہے۔ آئی ایم ایف نے ایسی عینک پہنی ہوئی ہے کہ اُس کو ممبرانِ اسمبلی اور وزراء کی تنخواہوں میں اضافہ بالکل بھی نظر نہیں آتا اور غریب ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے وقت تو ایسے معلوم ہوتا ہے کہ جیسے سرکاری ملازمین نے ہی آئی ایم ایف کا قرضہ اتارنا ہے۔ سابقہ بجٹ میں 1 سے 17گریڈ تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا تھا اور 18 سے 22 گریڈ کے افسران کی تنخواہوں میں 20 اضافہ کیا گیا تھا۔ کیونکہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اس لیے میں یہ بات کہنا چاہتا ہوں کہ خلیفہ وقت امیر المومنین حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کی جب تنخواہ مقرر کرنے کا موقع آیا تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میری تنخواہ ایک مزدور کی تنخواہ کے برابر مقرر کی جائے۔ اگر اس تنخواہ میں میرا گزارا ہوگیاتو ٹھیک ہے ورنہ میں مزدور کی تنخواہ بڑھا دوں گا۔
ہر سال مہنگائی کی شرح میں بے شمار فیصد اضافے کیے جاتے ہیں، بجلی اور گیس کی قیمتیں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان کی بلندیوں کو چھونے لگی ہیں لیکن اس کے باوجود سرکاری ملازمین کو ہر سال بجٹ میں نظر انداز کرنا انتہائی زیادتی کے مترادف ہے۔ جتنی سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ہیں اُن سے سرکاری ملازمین کے گھر کا چو لہا تو جلتا ہے پر اُس پر پکتا کچھ نہیں۔ ہر سال مہنگائی کے طوفان نے ملازمین کی کمرتوڑ کر رکھ دی ہے۔ پورا سال ملازمین اس انتظار میں رہتے ہیں کہ اس بار حکومت اُنہیں کچھ ریلیف دے گی، ملازمین کی مشکلات میں کچھ کمی آئے گی لیکن ہمیشہ کی طرح سرکاری ملازمین بجٹ کو دیکھ کر مایوس ہوجاتے ہیں۔ سب سے ظالمانہ اقدام جو کیا گیا ہے وہ یہ ہے کہ وہ عورت جس کا خاوند وفات پاچکا ہے اُس کو تاحیات پنشن ملتی تھی، اُس کی پنشن کی مدت دس سال تک کر دی گئی ہے۔ اس قدر ظلم کیاگیاہے کہ جس کا ازالہ نہیں ہوسکتا۔ اپنی تنخواہیں بڑھاتے وقت حکومت کو یہ خیال کیوں نہیں آتا کہ یہ ملک مشکل مراحل سے گزر رہا ہے۔ ہم اپنی مراعات کو کم کریں۔ ایک بیوہ جس کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں، وہ کیا کرے گی 10 سال پورے ہونے کے بعد؟ کہاں جائے گی کیسے اپنی زندگی گزارے گی؟ بھیک مانگے گی؟ چوری کرے گی؟ کیا کرے گی؟ ریلوے پریم یونین نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس مزدور دشمن بجٹ کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں اور اس کے خلاف ملک گیر سطح پر احتجاجی حکمت عملی وضع کی جائے گی۔ مشاورت کے لیے ریلوے پریم یونین نے 18 جون کو مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس لاہور میں طلب کیاہے جس میں ملک بھر سے اراکین شرکت کریں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ شیخ محمد انور نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر بجٹ میں مزدور طبقے کے لیے اصلاحات کرے اور ریلوے سمیت تمام اداروں کے کم اجرت پانے والے ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات میں خاطر خواہ اضافہ کرے اور کم از کم تنخواہ 37 ہزار کی بجائے 50 ہزار روپے کی جائے تاکہ مہنگائی کے اس دور میں ملازمین کے اپنا گزر بسر کرسکیں

  • Related Posts

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ نظام پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جائے…

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید اداکار نے کہا کہ یہ معاملہ بھارت یا پاکستان کا نہیں بلکہ سینما کے خطرناک غلط…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان