اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا جا رہا ہے، وزیر خزانہ کابینہ کو معاشی صورتحال اور بجٹ تیاری پر بریفنگ دے رہے ہیں۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف دورہ چین کے حوالے سے کابینہ کو اعتماد میں لیں گے، وزیراعظم دوست ممالک کی سرمایہ کاری اور پاکستان کی موجودہ صورتحال پر کابینہ سے خطاب کریں گے۔
کابینہ اجلاس میں اہم ایجنڈا آئٹمز کی منظوری بھی دی جائے گی۔









































