وزیراعظم نے بجلی کے گھریلو صارفین کیلئے فی یونٹ 7 روپے 41 پیسے کمی کا اعلان کر دیا

وزیراعظم نے بجلی کے گھریلو صارفین کیلئے فی یونٹ 7 روپے 41 پیسے کمی کا اعلان کر دیا

وزیراعظم نے کہا کہ اب وہ وقت چلا گیا کہ کوئی قوم کا وقت ضائع کرے، ایسے کسی شخص کا حکومت میں کوئی کام نہیں
وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے گھریلو صارفین کے لیے قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کر دیا، جس کے بعد تمام گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ 38 روپے 37 پیسے فی یونٹ ہوگیا، اسی طرح صنعتی صارفین کے لیے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا، جس کے بعد صنعتی صارفین کے لیے فی یونٹ 40 روپے 60 پیسے ہوگیا۔
اسلام آباد میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کے پیکیج کے اعلان کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ڈسکوز کی نجکاری کرنا ہوگی، ہم کچھ عرصہ مزید محنت کرکے پھر حاضر ہوں گے، اور بجلی مزید سستی کریں گے، ہمارے صنعتکار دن رات کام کریں، حکومت آپ کی خدمت کرے گی، میں آپہ سب کا چیف ایگزیکٹو آفیسر ہوں، وزیراعظم نہیں، ہم مسلسل محنت کے ذریعے پاکستان کو خودانحصاری پر لے جائیں گے۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب کے شرکا کو عید کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ صنعتی اور زرعی ترقی میں بجلی کی قیمتیں بڑی رکاوٹ ہیں، ماضی کے لیے ہم سب ذمہ دار ہیں، لیکن جو ہوگیا، وہ ہوگیا، اب آگے مشکلات ضرور ہیں لیکن محنت کے ذریعے ایک سال میں جو نعمتیں اللہ نے عطا کیں، اب ہمیں تیزی سے دوڑنا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ابتدائی طور پر بجلی کی قیمتوں میں کمی سے انکار کر دیا تھا، میں نے خود آئی ایم ایف کی سربراہ سے بات کی، کہ ہم بجلی سستی نہیں کررہے بلکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف بجلی کی قیمت میں منتقل کر رہے ہیں، ہم نے آئی ایم ایف کے ساتھ کھوئے اعتماد کو بحال کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم آج اللہ پاک کے شکرگزار ہیں کہ میاں نواز شریف کا وہ وعدہ پورا ہوا، جس میں ہم نے اپنے منشور میں کہا تھا کہ اگر مسلم لیگ ن کو موقع دیا تو رفتہ رفتہ معیشت کی صورت حال بہتر ہوگی، اور بجلی کی قیمتیں کم کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو پاکستان کے سر پر ڈیفالٹ یعنی دیوالیہ ہونے کی تلوار لٹک رہی تھی، اور کاروباری حضرات بجا طور پر اور قوم عمومی طو پر خوفزدہ تھی، کہ حالات کس کروٹ بیٹھیں گے، یقین مانئے کہ آئی ایم ایف بات سننے کو تیار نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے ابتدائی دنوں میں بزنس کمیونٹی کی ایل سیز کھولنے کے لیے زرمبادلہ نہیں تھا، ملک کے مخالف خوشی سے پاگل ہوئے جارہے تھے، ان کو یقین ہوچلا تھا کہ اب پاکستان کو ڈیفالٹ سے نہیں بچایا جاسکتا، انہیں اسی طرح یقین تھا جیسے کسی کی موت آجائے تو کوئی بچا نہیں سکتا، پاکستان اب ڈیفالٹ ہوا تو ہوا، یہ ٹولہ اس مقصد کے لیے ہر حد پار کرگیا تھا، اسی ٹولے نے آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے کو خود توڑا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے جو کوششیں ہورہی تھیں، تو انہیں ختم کرنے کیے آئی ایم ایف کو خط لکھے گئے، ملک کیخلاف ایک گھناؤنا کردار ادا کیا گیا، اپنی سیاست پر پاکستان کے مفادات کو قربان کیا گیا، ریاست کا وہ حال کیا گیا، کہ شاید ایسا 77 سال میں کبھی نہیں ہوا ہوگا۔

انہوں نے شعر پڑھا کہ ۔۔۔۔۔۔

مدعی لاکھ برا چاہے تو کیا ہوتا ہے وہی ہوتا ہے جو منظور خدا ہوتا ہے

انہوں نے کہا کہ میں کہتا ہوں اللہ پاک نے ہماری محنت قبول کی، اور پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچالیا، اس مقصد کے لیے پوری قوم ، بزنس کمیونٹی اور غریب لوگوں نے جو قربانیاں دیں اور مصائب برداشت کیے، وہ قابل قدر ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس مقصد کے لیے ایک ایک فرد کی کاوشیں اللہ کی بارگاہ میں منظور ہوئیں، آج ہم استحکام معیشت کے اس مقام پر کھرے ہیں، جہاں شاید ہمیں پہلے سے زیادہ محنت کرنا پڑے، یہ سفر پہلے سے زیادہ دشوار گزار ہو، پاکستانی قوم نے بہت قربانیاں دی ہیں، ایسا بھی وقت آیا کہ جب پنشنر بجلی کا بل ادا کردیتا تھا تو اسے معلوم نہیں تھا، کہ بچوں کی دوائیں کہاں سے لائوں گا، یہ وہ وقت تھا کہ بجلی کا بل ادا کرکے گھر میں بے چارگی کا عالم ہوتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دکاندار، سرمایہ کار، صنعتکار اپنے اپنے کاروبار کو بند کرنے پر مجبور ہورہے تھے، کہ اتنا مہنگا مال کیسے بیچیں گے، صنعتوں کی چمنیوں سے دھواں نکلنا بند ہوگیا، لاکھوں لوگ بے روزگار ہوئے، ان لاکھوں مزدوروں کی قربانیوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں ادنیٰ سا شخص عید کا تحفہ پیش کرنے جارہا ہوں، ہمیں ان مسائل کو جنہوں نے 77 سال میں غربت کی طرف دھکیلا، اگر ہم نے انہیں جڑ سے اکھاڑ کر نہ پھینکا تو یہ ریلیف اور آئندہ آنے والے ریلیف بے معنی ہوجائیں گے، معیشت کی بہتری کے لیے سرجری کرنی ہوگی، اینٹی بائیوٹک سے کام نہیں چلے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے وعدہ کیا تھا کہ 2026 میں مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر لائی جائے گی، اور آج 2025 ہے، مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں آچکی ہے، جو 2024 میں 38 فیصد پر تھی، یہ آج صرف ڈیڑھ فیصد پر ہے، حالانکہ سنگل ڈیجٹ کا مطلب 9 فیصد بھی ہوسکتا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایک سال میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 38 روپے کمی کی گئی ہے، اس عرصے میں شرح سود نصف ہوچکی ہے، جس سے کاروباری برادری کے بزنس میں یقیناً بہتری آئی ہے، صنعتکار یہاں موجود ہیں، یہ بھی بہتر بتاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کے ہوتے ہوئے کوئی سبسڈی نہیں دی جاسکتی، سرکاری اداروں ( ایس ای اوز) کو سبسڈی کی مد میں سالانہ 800 ارب روپے ڈوب جاتے ہیں، شفاف نجکاری کے ذریعے ہم ان مسائل کے بوجھ سے جان چھڑائیں گے، ہم سب ملکر ایک پیج پر آکر فیصلہ کریں، جب تک یہ 800 ارب خزانے میں نہیں آتے، تو ہمیں سکون سے نہیں بیٹھنا چاہیے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجھے کاروباری شخص نے کہا کہ ہر حکومت کو ہم لکھتے ہیں کہ جعلی بیج کی کمپنیاں اربوں کھاجاتی ہیں، کوئی نہیں سنتا، جب میں افسر شاہی سے پوچھا تو بتایا گیا کہ ایسا تھا، ویسا تھا، لیکن ایک ہفتے میں سب ہوگیا، وہ کمپنیاں ختم ہوگئیں، صرف ہمیں فیصلے کرنے اور قوت ارادی کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اب وہ وقت چلا گیا کہ کوئی قوم کا وقت ضائع کرے، ایسے کسی شخص کا حکومت میں کوئی کام نہیں، خواہ وہ میں ہی کیوں نہ ہوں، انہوں نے کہا کہ رواں سال غیرملکی ترسیلات زر 30 فیصد بڑھ گئیں، آئندہ سال کے لیے یہ ہدف 35 فیصد رکھیں گے، کیوں کہ یہ اضافہ ہوا تو ہم قرض کم لیں گے، یہی طریقہ ہے کہ آپ قرضوں پر انحصار کم کریں، آمدن بڑھائیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ اللہ نے معدنیات کے پہاڑ اس ملک کو عطا کیے ہیں، ہمیں ان سے فائدہ اٹھانا چاہیے، اسی طرح زراعت میں ہم محنت کریں تو اربوں ڈالر بچ سکتے ہیں، صرف کپاس کی امپورٹ پر اربوں ڈالر خرچ ہوجاتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہاں موجود تمام طبقات پاکستان کے سفیر ہیں، اللہ نے یہ موقع پھر عطا فرمایا کہ پاکستان مستحکم ہوچکا ہے، غیرمتزلزل عزم کے ساتھ محنت کریں تو ہم پھر اسی مقام پر پہنچ جائیں گے، جس کا خواب ہمارے آباؤاجداد نے دیکھا تھا، ہجرت کے دوران لاکھوں لوگوں نے جانیں قربان کیں، ہمیں ان کے خواب کو پورا کرنا ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ گزشتہ سال بات چیت ہوئی، کہ آپ لوگوں نے 200 فیصد تک کما لیا، اب قوم کو بھی راحت ملنے دیں، اس بات چیت کے نتیجے میں آئی پی پیز کو واجب الادا 3 ہزار 696 ارب روپے اب ادا نہیں کرنے پڑیں گے، انہوں نے کہا کہ 2 ہزار 393 ارب کے گردشی قرض کا بھی انتظام کرلیا گیا ہے، 5 سال بعد یہ قرض کبھی گردش نہیں کرے گا، بشرطیکہ ہم نے اپنے اسلوب اور اطوار کو تبدیل کرلیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سالوں سے کئی پاورپلانٹس نہیں چلے، لیکن اربوں روپے انہیں ادا کیے گئے، بجلی چوری اور جنکوز کے کینسر کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہوگا، بند پاور پلانٹ بیچنے سے 9 ارب ملیں گے، جب کہ ان کی حفاظت پر سالانہ 7 ارب خرچ ہورہے تھے، آج وہ وقت آگیا ہے کہ ہم ایسے تمام بوجھوں کو دریا برد کردیں۔

انہوں نے کہا کہ اس تاریخی اقدام میں آرمی چیف اور پاک فوج کا بھی قائدانہ کردار رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ تقریب میں موجود پشاور سے کراچی تک کی بزنس کمیونٹی کو صدق دل سے یقین دلاتا ہوں کہ ہمیں آپ کو توانا کرنا ہے، آپ کو اختیارات دینے ہیں، لیکن جب آپ کماتے ہیں، اللہ پاک آپ کو موجودہ آمدن سے ہزار گنا عطا کرے، لیکن جب کمائیں تو ٹیکس بھی لازم و ملزوم ہے، اگر ہم صرف کماتے چلے جائیں اور ٹیکس نہ دیں تو پھر پاکستان کیسے چلے گا؟۔

انہوں نے کہا کہ سالوں سے ٹیکس کے مقدمات زیر التوا تھے، ہم نے عزم کے ذریعے وزیر قانون، اٹارنی جنرل، چیئرمین ایف بی آر، چیف جسٹس آف پاکستان سے گزارش کی تو انہوں نے ماتحت عدلیہ کو انصاف کے مطابق مقدمات کے فیصلے ترجیح بنیاد پر کرنے کی ہدایت کی، ایک دن میں سندھ ہائیکورٹ سے اسٹے آرڈر ختم ہوا تو 23 ارب روپے خزانے میں آئے۔

انہوں نے کہا کہ اورنج لائن کے ایک ٹھیکیدار نے میٹریل میں ڈنڈی مارنا شروع کی، مجھے اطلاع ملی تو میں پہنچا، وہ لوگ فاش غلطی کررہے تھے، خدانخواستہ نہ پکڑے جاتے تو کوئی بڑا حادثہ پیش آجاتا، ہم نے ان کی ڈپازٹ کی 90 ارب روپے کی رقم کو ضبط کرنے کے لیے بات کی تو گورنر اسٹیٹ بینک پاکستان سے باہر تھے، تاہم ڈپٹی گورنر کو فون کیا، بینک اور ٹھیکیدار ملے ہوئے تھے، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کو کہا کہ 12 بجے پیسہ پنجاب کے خزانے میں نہ آیا تو آپ کی چھٹی کرادوں گا، 12 کے بجائے 11 بجے پیسہ خزانے میں آگیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جب تڑپ ہو، دل میں کچھ کرنے کا عزم ہوتو اللہ پاک کرم کرتا ہے مسائل حل ہوجاتے ہیں، میں صدر آصف زرداری، تمام اتحادیوں اور حکومتی مشینری کے ایک ایک رکن کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کہ جن کی محنت سے ہم آج یہ اعلان کرنے کے قابل ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ بالخصوص آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا شکریہ کہ بعض ’نوگوایریاز‘ تھے، جہاں ہمارا جانا ممنوع تھا، ان سے جڑے مسائل کو آرمی چیف نے حل کیا۔

قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا کہ میں وزیراعظم شہباز شریف کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے ہمیں مکمل اختیارات دیکر کام کرنے کی آزادی دی، کسی بھی طرح کسی بھی شخص کی کسی بھی قسم کی کوئی سفارش نہیں کی گئی، بلکہ اپنے رشتے داروں اور پارٹی لیڈرز کا بھی لحاظ نہیں کیا۔

وفاقی وزیر نے پاور ڈویژن، ایف بی آر، متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز، افسران اور مختلف ٹیموں کے ارکان کا شکریہ ادا کیا ، جن کی کوششوں سے بجلی کی قیمتوں میں کمی ممکن ہوئی

  • Related Posts

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ ایران کے پاسداران انقلاب نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس