لاہور: رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ملاقات درست سمت میں ایک قدم ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے کھیل میں ریاست کی نبضیں ڈوب رہی ہیں، اس نفرت آمیزکھیل کو پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن تقریباًدفن کرچکی تھی، لیکن بانی پی ٹی آئی نے حصول اقتدار کیلئے یہی ناجائز راستہ اپنایا، خود بھی پھنسے،ریاست اور سیاسی برادری کو بھی پھنسادیا۔
وزر اعظم پاکستان اور وزیر اعلٰی خیبر پختونخواہ کی ملاقات درست سمت میں ایک قدم ھے-
ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے کھیل میں ریاست کی نبضیں ڈوب رھی ھیں –
اس نفرت آمیز کھیل کو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن تقریباً دفن کر چکی تھیں
لیکن عمران خان صاحب نے حصول اقتدار کیلئے یہی ناجائز…
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) March 13, 2024
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ایک دوسرے کو تسلیم کرنا ہی پڑےگا، ریاستی معاملات پر مخالف سیاستدانوں کا مکالمہ جاری رہنا چاہیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ کے ہی کی ملاقات ہوئی تھی جس میں وزیراعظم نے وفاق سے مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔









































