حیدر آباد: آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں نیدر لینڈز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارت میں جاری آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں ٹیم پاکستان اپنی مہم کا آغاز آج سے کررہی ہے، حیدر آباد دکن میں گرین شرٹس کا مقابلہ نیدرلینڈز سے ہورہا ہے۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ آج کے میچ میں ورلڈ کپ کا اچھا آغاز کریں گے، 290 یا 300 پلس رنز کرنے کی کوشش کریں گے۔
نیدرلینڈز کپتان سکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پچ دوسری اننگزمیں بیٹنگ کے لیے سازگار ہو گی۔
قومی سکواڈ
پاکستان ٹیم میں کپتان بابراعظم، امام الحق، فخرزمان، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز احمدآباد میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو بآسانی 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔







































