چنئی: آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 22 ویں میچ میں پاکستان کی افغانستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔
جارحانہ آغاز کے بعد قومی ٹیم کی 56 رنز کے مجموعی سکور پر پہلی وکٹ گر گئی، اوپنر بلے باز امام الحق 17 رنز بنا کر عظمت اللہ کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔
دونوں ٹیمیں بھارت کے شہر چنئی کے چدم برم سٹیڈیم میں مدمقابل ہیں، پاکستان اور افغانستان میگا ایونٹ کے چار چار میچز کھیل چکے ہیں جن میں شاہین دو جبکہ افغان ٹیم ایک میچ میں فتح حاصل کرسکی ہے۔
قومی سکواڈ
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، آل راؤنڈر محمد نواز کی جگہ نائب کپتان شاداب خان کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
افغان ٹیم
ٹاس کے موقع پر افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی کا کہنا تھا کہ وہ بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے، پاکستان کو کم ٹوٹل پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فضل حق فاروقی کی جگہ نور احمد کو سکواڈ میں شامل کیا ہے۔
پوائنٹس ٹیبل پر بھارت کیویز کو شکست دے کر پہلی پوزیشن پر براجمان ہے، پاکستان کا ٹیبل پر 4 پوائنٹس کیساتھ پانچواں نمبر ہے جبکہ افغان ٹیم دو پوائنٹس کیساتھ دسویں نمبر پر موجود ہے۔









































