نیٹو میں شامل کریں تو عہدہ چھوڑنے کو تیار ہوں، یوکرین کے صدر کی ٹرمپ کو پیشکش

یو کرین پر روسی حملے کے 3 سال مکمل ہونے پر پراگ میں ریلی نکالی گئی
یو کرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے پیشکش کی ہے کہ اگر کیف کو نیٹو فوجی اتحاد میں شامل کیا جاتا ہے تو وہ یوکرین کے صدر کا عہدہ چھوڑنے کے لیے تیار ہیں، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات سے قبل ایک بار مجھ سے ملیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق زیلنسکی جنگ کے خاتمے کے لیے کسی بھی معاہدے کے حصے کے طور پر یوکرین کو نیٹو کی رکنیت دینے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں، لیکن واشنگٹن کی زیر قیادت اتحاد کوئی وعدہ کرنے سے گریزاں رہا ہے۔

زیلنسکی نے روس کے حملے کے 3 سال مکمل ہونے پر کیف میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر یوکرین میں امن آجائے، اگر واقعی مجھے اپنا عہدہ چھوڑنے کی ضرورت ہے، تو میں تیار ہوں، اگر ضرورت پڑی تو فوری طور پر چلا جاؤں گا۔

ٹرمپ تحفظ کی ضمانت دیں
یوکرین کے صدر نے کہا کہ میں ٹرمپ سے بات چیت کرکے ایک دوسرے کو سمجھنا چاہوں گا، امریکی صدر کی جانب سے یو کرین کی ’سلامتی کی ضمانت‘ کی بہت ضرورت ہے۔

انہوں نے صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ وہ پیوٹن کے ساتھ کسی بھی سربراہی اجلاس سے پہلے ان سے ملاقات کریں، امریکا کو یوکرین کے اہم معدنی وسائل تک ترجیحی رسائی دینے کے معاہدے پر پیش رفت ہوئی ہے۔

زیلنسکی کی جانب سے طویل المدتی سیکیورٹی امداد پر زور دینے اور ٹرمپ کی جانب سے امن معاہدے پر بات کرنے کے باوجود یہ واضح نہیں ہے کہ آیا امریکی اقدامات ماسکو اور کیف کو جنگ بندی کے قریب لا سکتے ہیں یا نہیں۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے سمجھوتے کے حصے کے طور پر کسی بھی علاقائی رعایت سے انکار کیا ہے، اور ماسکو بار بار یوکرین کے لیے نیٹو کی رکنیت کو مسترد کر چکا ہے، انہوں نے مشرقی یوکرین میں ماسکو میں ہونے والے انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے بہت پہلے روس میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

اقوام متحدہ میں ووٹنگ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے یوکرین کے ساتھ امن معاہدے کا مطالبہ کیا ہے، جو ملک کی ’علاقائی سالمیت‘ کا احترام کرتا ہو۔

اقوام متحدہ میں اہم رائے شماری کے موقع پر انتونیو گوتریس نے کہا کہ میں ایک منصفانہ، پائیدار اور جامع امن کی فوری ضرورت کا اعادہ کرتا ہوں، جو بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سرحدوں کے اندر یوکرین کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کو مکمل طور پر برقرار رکھے۔

تاہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ووٹنگ امریکی حمایت یافتہ قرارداد کے مسودے پر ہوگی، جس میں یوکرین کی علاقائی سالمیت کا کوئی ذکر نہیں ہے۔

امریکا چاہتا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ایک مختصر متن پر ووٹنگ کریں، جس میں تنازع کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خدا کی مرضی
یوکرین کے خلاف خصوصی فوجی آپریشن کے 3 سال مکمل ہونے کے موقع پر اپنے تبصرے میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ روس کے دفاع کے ’مشن‘ کے پیچھے ’خدا اور قسمت‘ کا ہاتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ قسمت نے ایسا ہی چاہا، خدا نے ایسا ہی چاہا۔

پیوٹن نے یوکرین میں لڑنے والے فوجیوں سے کہا کہ روس کا دفاع کرنے جیسا مشکل مشن ہمارے اور آپ کے کندھوں پر رکھا گیا ہے۔

کریملن کی جانب سے جاری ایک ویڈیو میں پیوٹن نے کہا کہ آج اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر اور ہمت کے ساتھ ہمارے اہلکار اپنے وطن، قومی مفادات اور روس کے مستقبل کا بھرپور دفاع کر رہے ہیں۔

کیف کی فضائیہ کا کہنا ہے کہ ماسکو کی فوج نے رات گئے یوکرین پر ریکارڈ 267 ڈرون حملے کیے، یوکرین نے ان میں سے تقریباً سبھی کو مار گرایا یا، روکا اور کسی بڑے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

جیسے جیسے روسی فوجیں میدان جنگ میں پیش قدمی کر رہی ہیں اور بڑے پیمانے پر فضائی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، روس نے ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان سفارتی جھگڑے کا لطف اٹھایا ہے۔

پیسکوف نے کہا کہ ولادیمیر زیلنسکی نے سربراہ مملکت کو مخاطب کرتے ہوئے نامناسب تبصرے کیے۔ وہ بار بار ایسا کرتے ہیں۔

کوئی بھی صدر اس طرح کے سلوک کو برداشت نہیں کرے گا، لہٰذا ان کا (ٹرمپ کا) رد عمل بالکل قابل فہم ہے۔

روسی خبر رساں ادارے ’تاس‘ کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ریاض میں ہونے والی بات چیت کے بعد امریکا اور روس کے سفارت کار اگلے ہفتے ملاقات کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پالیسی میں ڈرامائی تبدیلی کا جواب دینے کے لیے فرانس کے صدر ایمانول میکرون اور برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر رواں ہفتے واشنگٹن کا دورہ کریں گے، تاکہ یوکرین کی حمایت کا معاملہ اٹھایا جا سکے

  • Related Posts

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایک شخص کو بغیر حج پرمٹ مکہ…

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید پولیس ترجمان نے بتایا کہ شہدا میں ایک ایڈیشنل اسٹیشن ہاؤس آفیسر بھی شامل ہے پولیس اہلکار…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار