نیویارک: دریائے ہڈسن میں سیاحتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نیو یارک میں دریائے ہڈسن میں سیاحتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں پائلٹ کے علاوہ سیمنز کمپنی کے اعلیٰ ہسپانوی عہدیدار، ان کی اہلیہ اور 3 بچے ہلاک ہو گئے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق نیو یارک کے میئر ایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ سیاحوں کا ایک ہیلی کاپٹر دریائے ہڈسن میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہو گئے جن میں 3 بچے اور پائلٹ بھی شامل ہیں۔

نیویارک ٹائمز نے قانون نافذ کرنے والے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں جرمنی کی ٹیکنالوجی کمپنی سیمنز کے ایگزیکٹو آگسٹن ایسکوبار بھی شامل ہیں۔

حادثے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بڑی چیز دریا میں گر رہی ہے جس کے چند سیکنڈ بعد ہیلی کاپٹر کا بلیڈ پانی میں گرتے ہوئے نظر آتا ہے۔

اس کے بعد ایمرجنسی اور پولیس کی کشتیوں کو دریا کے ایک حصے کے گرد چکر لگاتے ہوئے دیکھا گیا جہاں ہیلی کاپٹر ڈوب گیا تھا جبکہ اس کا لینڈنگ گیئر پانی کی سطح سے اوپر تھا۔

نیویارک کی پولیس کمشنر جیسیکا ٹش نے بتایا کہ نیویارک ہیلی کاپٹر ٹورز کے زیر انتظام بیل 206 ہیلی کاپٹر مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے ایک ہیلی پیڈ سے روانہ ہوا اور دریائے ہڈسن کے اوپر شمال کی جانب پرواز کی۔

جیسیکا ٹش نے مزید کہا کہ جب یہ جارج واشنگٹن برج پر پہنچا تو یہ جنوب کی طرف مڑ گیا اور چند منٹ بعد ہی نیو جرسی کے علاقے ہوبوکن کے قریب لوئر مین ہیٹن کے قریب پانی میں گر کر ڈوب گیا۔

نیو جرسی کے علاقے جرسی سٹی کی رہائشی 29 سالہ ڈینی ہربیاک نے بتایا کہ انہوں نے گھر میں کام کرتے ہوئے اپنی کھڑکی سے حادثے کا مشاہدہ کیا۔

انھوں نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ ’میں نے اپنی کھڑکی سے باہر دیکھا کہ ہیلی کاپٹر ٹکڑے ٹکڑے ہو رہا ہے اور میں نے دیکھا کہ نیچے دریا میں کئی ٹکڑے گر رہے ہیں اور میں سوچ رہی تھی کہ کیا ہوا ہے، ایسا لگتا ہے کہ شاید میں نے ہیلی کاپٹر کے پروں کو کسی چیز میں گھستے ہوئے سنا تھا‘۔

ہربیاک کا کہنا تھا کہ وہ اس واقعے سے صدمے میں ہیں اور بعد میں انہوں نے ایمرجنسی سروسز کو فون کیا جس کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ہی امدادی کارکنوں کو جائے وقوعہ پر بھیج چکی ہیں۔

غوطہ خوروں نے متاثرین کو پانی سے نکالنے میں مدد کی، 4 افراد کو موقع پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا جبکہ دیگر 2 کو علاقے کے اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔

مین ہیٹن کے آس پاس کی فضائی حدود ہیلی کاپٹروں سے بھری ہوئی ہے جو سیاحوں کو پرندوں کی آنکھوں سے نظارہ پیش کرتے ہیں ، ٹور ویب سائٹ ویایٹر پر کم از کم دو درجن آپریٹرز درج ہیں۔ بہت سے آپریٹرز علاقے کے ہوائی اڈوں پر ہیلی کاپٹر شٹل خدمات بھی پیش کرتے ہیں۔

نیو یارک ہیلی کاپٹر ٹورز جو اپنی ویب سائٹ پر 114 ڈالر فی کس کے حساب سے سیر و سیاحت کے لیے پروازوں کی سہولت مہیا کرتے ہیں، نے حادثے کے بارے میں تبصرہ کرنے کی درخواست کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔

وزیر ٹرانسپورٹ شان ڈفی نے کہا کہ ٹور ہیلی کاپٹر نیو یارک میں قائم اسپیشل فلائٹ رولز ایریا میں تھا، جس کا مطلب ہے کہ حادثے کے وقت ایئر ٹریفک کنٹرول سروسز فراہم نہیں کی جا رہی تھیں۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن ( ایف اے اے) اور نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) واقعے کی تحقیقات کریں گے جبکہ این ٹی ایس بی تحقیقات کی قیادت کرے گا۔

شان ڈفی نے کہا کہ ایف اے اے جمعرات کی شام کو سیفٹی ریویو ٹیم بھی لانچ کر رہا ہے، این ٹی ایس بی کی چیئر پرسن جینیفر ہومنڈی اور بورڈ کی ایک ٹیم جمعرات کو نیویارک پہنچے گی اور جمعہ کو میڈیا بریفنگ دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

2018 میں نیویارک میں ہیلی کاپٹر کے مشرقی دریا میں گرنے سے پانچ مسافر ہلاک ہو گئے تھے جبکہ پائلٹ زندہ بچ گیا تھا، ہیلی کاپٹر چارٹر فلائٹ پر تھا جس میں ایک کھلا دروازہ تھا تاکہ مسافر اسکائی لائن کی تصاویر لے سکیں۔

واشنگٹن ڈی سی میں ریگن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب 29 جنوری کو امریکن ایئرلائنز کے ریجنل جیٹ اور آرمی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں 67 افراد کی ہلاکت کے بعد ہیلی کاپٹر سیفٹی امریکی کانگریس میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔

اس کے بعد سے ایف اے اے نے اس ہوائی اڈے کے قریب ہیلی کاپٹر ٹریفک کو مستقل طور پر محدود کردیا ہے اور دیگر بڑے ہوائی اڈوں کے قریب ہیلی کاپٹر آپریشن کا جائزہ لے رہا ہے

  • Related Posts

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایک شخص کو بغیر حج پرمٹ مکہ…

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید پولیس ترجمان نے بتایا کہ شہدا میں ایک ایڈیشنل اسٹیشن ہاؤس آفیسر بھی شامل ہے پولیس اہلکار…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار