سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی مولانا فضل الرحمان کے ساتھ آج ملاقات متوقع ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک ہوں گی، ملاقات آج دن یا رات کے کھانے پر ہونے کے امکانات ہیں۔مولانا فضل الرحمان نواز شریف کی رہائشگاہ ایون فیلڈ تشریف لائیں گے، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو ہو گی۔







































