نواز، زرداری، حمزہ کی گرفتاری پاکستان کے روشن مستقبل کی علامت ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدی نے کہا ہے کہ احتساب سب سے لیے برابر ہے اور بلا تفریق احتساب ہورہا ہے، نواز شریف، آصف زرداری، حمزہ شہباز کی گرفتاری پاکستان کے روشن مستقبل کی علامت ہے۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز پر الزام ہے کہ انہوں نے 2 کروڑ 60 لاکھ روپے پہلے پاکستان سے باہر بھیجے اور پھر یہ رقم واپس منگوائی اور ایک قانون لایا گیا کہ باہر سے پاکستان آنے والے پیسوں کے بارے میں نہیں پوچھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آج آصف زرداری، نواز شریف اور حمزہ شہباز گرفتار ہیں اور ان کے اپنے حمایتی یہ نہیں کہہ رہے کہ انہوں نے کرپشن نہیں کی بلکہ یہ کہہ رہے کہ انہیں پی ٹی آئی حکومت کے دباؤ پر گرفتار کیا گیا جبکہ یہ وہ مقدمات ہیں جو ہماری حکومت سے پہلے شروع ہوئے تھے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت اور عمران خان نے آکر اداروں کو کرپشن کے خلاف ایک سازگار ماحول فراہم کیا اور ملک میں ایک ماحول بنایا جس سے احتساب کی طرف معاملہ جارہا ہے اور یہ اسی ماحول کی وجہ سے ہے کہ سارے ڈاکو جیل میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے لوگ کہہ دیں کہ ان پر کیسز جھوٹ ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ تمام مقدمے صحیح ہیں۔آصف زرداری پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سندھ کا پیسا پہلے مختلف اکاؤنٹس میں گیا، ایف آئی اے نے 5 ہزار اکاؤنٹس کو دیکھا جس سے معلوم ہوا کہ سارا پیسا 31 اکاؤنٹس میں جارہا ہے اور یہ سارے اکاؤنٹس زرداری اور بلاول ہاؤس سے منسلک تھے، یہ پیسا دبئی، لندن، افریقہ اور فرانس جارہا تھا جبکہ یہ سندھ کے غریب لوگوں کا پیسا تھا۔انہوں نے جو پیسا پاکستان کے لوگوں کی غربت دور کرنے آنا تھا، جہاں عوام کی خدمت ہونی تھی وہ نہیں ہوسکی، ان دونوں خاندان کے حامیوں سے سوال ہے کہ وہ کس اخلاقی جواز کے تحت یہ سوال کر رہے ہیں کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ پاکستان میں پہلا احتساب کا عمل ہے، جس میں کوئی سیاسی انتقام شامل نہیں ہے کیونکہ یہ موجودہ حکومت کا شروع کردہ نہیں ہے، ماضی میں مسلم لیگ (ن) نے پیپلزپارٹی اور پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ (ن) پر کیسز بنائے اور یہ مقدمات بلیک میل کرنے کے لیے بنائے گئے۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے ایک دوسرے کے لیڈر کو گرفتار کیا تو کوئی احتساب نہیں ہوا بلکہ ڈیل ہوئی اور یہ لوگ باہر آگئے لیکن اب پہلی مرتبہ مضبوط احتساب کی بنیاد رکھی گئی ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ بنیاد رکھنا اس لیے ضروری تھی کیونکہ پاکستان تحریک انصاف کا وعدہ تھا کہ ہم ایک طاقتور احتساب کی بنیاد رکھیں گے اور اگر ہم یہ بنیاد نہیں رکھتے تو ہم اپنے ووٹرز سے بے وفائی کر رہے ہیں اور ہم نے آج یہ وعدہ پورا کیا ہے اور میرٹ پر لوگ گرفتار ہوئے ہیں۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن بجٹ پر تنقید کر رہی ہے لیکن یہ بتائیں کہ جس گھر کو لوٹ کرچلے گئے وہی لٹیرے شور مچا رہے ہیں، پاکستان کی معیشت کی حالت اس لیے ہیں کہ زرداری اور شریف خاندان نے پاکستان کو اپنا گھر نہیں سمجھا اور جو سلوک انہوں نے کیا وہ دشمن بھی نہیں کرتے، پاکستان کے لوگوں نے ان خاندانوں کو عزت دی، ووٹ دیے لیکن انہوں نے اس گھر میں لوٹ مار کی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، آزاد عدلیہ نے یہ فیصلے دیے ہیں، آصف زرداری، نواز شریف اور حمزہ شہباز کی گرفتاری پاکستان کے روشن مستقبل کی علامت ہے، اتنے بڑے ڈاکو و سرغنہ پکڑے جائیں گے تو باقی کسی کی جرات نہیں ہوگی۔

Related Posts

پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ نظام پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جائے…

’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید اداکار نے کہا کہ یہ معاملہ بھارت یا پاکستان کا نہیں بلکہ سینما کے خطرناک غلط…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یہ بھی پڑھئے

پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان