لاہور: نادرا نے 9 مئی کے واقعات میں ملوث 18 پی ٹی آئی رہنماؤں کے شناختی کارڈز بلاک کر دیئے۔
پولیس نے 9 مئی واقعات میں ملوث 18 اشتہاریوں کے کارڈ بلاک کرنے کی نادرا سے درخواست کی تھی جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق تمام ملزمان اے ٹی سی میں پیش ہوئے بغیر قانونی حقوق حاصل نہیں کر سکتے، شامل تفتیش ہونے تک ملزمان کے قومی شناختی کارڈز بلاک رہیں گے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 18 اشتہاری ملزمان جن کے شناختی کارڈ بلاک کئے گئے ہیں ان میں مراد سعید، اعظم سواتی، حماد اظہر، میاں اسلم اقبال، کرامت کھوکھر، علی امین گنڈاپور، واثق قیوم، مسرت جمشید چیمہ اور جمشید چیمہ شامل ہیں۔
حکام کے مطابق زبیر نیازی، ملک ندیم عباس، غلام محی الدین دیوان کے شناختی کارڈ بھی بلاک کئے گئے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اشتہاری ملزمان شناختی کارڈ کے ذریعے حاصل ہونے والی تمام سہولیات سے محروم رہیں گے۔
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…







































