نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار3 روزہ دورے پر چین روانہ
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار 3 روزہ دورے پر چین روانہ ہوگئے، وہ بیجنگ میں چینی وزیر خارجہ اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحٰق ڈار 3 روزہ دورے پر چین روانہ ہوگئے، وہ بیجنگ میں چینی ہم منصب اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال اور پاک – چین تعلقات پر بات چیت ہوگی، اسحٰق ڈار کا دورہ پاک – چین اعلیٰ سطح کے روابط کا حصہ اور پاکستان اور چین کے درمیان ہر موسم کی شراکت داری کا اعادہ ہے۔
چین روانگی سے قبل سرکاری نشریاتی ادارے ’پی ٹی وی‘ سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے کہا کہ چینی وزیر خارجہ کی دعوت پر دورہ کر رہا ہوں، دورے سے چین کےساتھ مثالی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ چینی وزیرخارجہ سے گزشتہ 3 ہفتے میں 2 بار ملاقات ہوئی، 3 ہفتے میں 60 سے زائد رابطے ہوئے۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے دنیا کے سامنے بھارت کے الزامات کو جھوٹ ثابت کیا، دنیا کو معلوم ہے بھارت نے پاکستان پر الزامات لگائے، بھارت کا بلیم گیم پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے، دنیا جان چکی پاکستان پر لگائے گئے تمام الزامات غلط تھے









































