لاہور: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر نامزد ہوگئے۔
پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں قائد میاں نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریک ہوئے۔
اجلاس میں رانا ثناء اللہ، احسن اقبال، اسحاق ڈار سمیت دیگر اراکین بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں پارٹی کے سابق صدر شہباز شریف اور احسن اقبال نے نواز شریف کا نام بطور قائم مقام صدر تجویز کیا، مریم نواز، رانا ثناء اللہ، اسحاق ڈار، پرویز رشید ودیگر اراکین نے تائید کر دی۔
واضح رہے کہ 28 مئی کو جنرل کونسل کے اجلاس میں آج کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔








































