ملک کے بیشتر حصوں میں آج سے ہیٹ ویو کا امکان، درجہ حرارت 4 سے 7 ڈگری تک بڑھنے کی پیشگوئی

ملک کے بیشتر حصوں میں آج سے ہیٹ ویو کا امکان، درجہ حرارت 4 سے 7 ڈگری تک بڑھنے کی پیشگوئی

ملک میں اس سال کی پہلی ہیٹ ویو کے لیے تیاریاں جاری ہیں جبکہ محکمہ موسمیات پاکستان (پی ایم ڈی) نے خبردار کیا ہے کہ آج سے ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے کہیں زیادہ بڑھ جائے گا اور یہ صورتحال 3 سے 4 دن برقرار رہ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری کے مطابق 15 سے 20 مئی کے دوران ملک کے بیشتر حصوں پر ایک بلند دباؤ والا موسمی نظام چھا جانے کا امکان ہے، اس کے نتیجے میں سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان سمیت جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

ادھر وسطی اور بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں 15 سے 19 مئی کے دوران درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ 19 مئی کی شام یا رات کو ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا ایک نیا نظام داخل ہونے کا امکان ہے، اس کے زیرِ اثر 19 اور 20 مئی کو آزاد کشمیر، اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش، آندھی اور بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے عوام خصوصاً بچوں، بزرگ شہریوں اور خواتین سے ہیٹ ویو کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے، ان تدابیر میں براہِ راست دھوپ سے بچنا اور جسم کو مناسب حد تک پانی کی فراہمی یقینی بنانا شامل ہے۔

کسانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی زرعی سرگرمیاں تبدیلی کریں اور مویشیوں کو شدید گرمی سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی اقدامات کریں۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شمالی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کے باعث برف کے تیزی سے پگھلنے کا خدشہ ہے، جس سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ چوکنا رہیں اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی حفاظتی اقدامات کریں تاکہ شدید گرمی کے ممکنہ نقصانات سے بچا جا سکے۔

ہنگامی ہدایات
پنجاب میں صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا ہے اور صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ مکمل طور پر چوکنا رہیں۔

پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے اسکول ایجوکیشن، صحت، ٹرانسپورٹ، مقامی حکومت اور ریسکیو 1122 سمیت تمام متعلقہ محکموں کو فوری طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے، جن میں عوامی مقامات پر صاف پینے کے پانی کی فراہمی، ہسپتالوں اور موبائل یونٹس میں فرسٹ ایڈ کی مکمل تیاری شامل ہے۔

شہریوں کے لیے جاری کردہ احتیاطی تدابیر میں کہا گیا ہے کہ بچوں، بزرگوں اور باہر کام کرنے والوں کا خاص خیال رکھیں، دوپہر کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں اور باہر جاتے وقت سر کو ڈھانپیں۔

پی ڈی ایم اے نے تمام شعبوں میں پانی کے محتاط استعمال پر زور دیا ہے اور شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ہیٹ ویو سے متعلق مزید معلومات اور اپڈیٹس کے لیے باخبر رہیں۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے گزشتہ ماہ ہی گرمی کی شدت سے متعلق ایک ایڈوائزری جاری کی تھی، جس میں سرکاری و نجی ہسپتالوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ گرمی سے متعلق بیماریوں میں اضافے کے لیے تیار رہیں۔

اس ایڈوائزری میں بتایا گیا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی اور عالمی حدت پاکستان میں شدید گرمی کی لہروں کی شدت اور تعداد میں اضافہ کر رہی ہیں، جس کے باعث بیماریوں اور اموات کی شرح بڑھ رہی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے موسمیاتی تبدیلی کے انسانی صحت پر اثرات، خاص طور پر ہیٹ ویوز کی شدت اور تسلسل میں اضافے کو اجاگر کیا ہے، پاکستان نے حالیہ برسوں میں کئی شدید ہیٹ ویوز کا سامنا کیا ہے، جن کے نتیجے میں بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے اور اموات بھی ہوئیں۔

ملک کا صحت کا نظام، خاص طور پر دیہی اور پسماندہ علاقوں میں، ایسی ہنگامی موسمی صورتحال سے نمٹنے میں مشکلات کا شکار ہے، گرمی سے متعلق بیماریاں کمزور طبقات پر زیادہ اثر ڈالتی ہیں جن میں بزرگ، بچے اور پہلے سے بیمار افراد شامل ہیں۔

قومی ادارہ صحت نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ اس کا مقصد صحت کے اداروں کو بروقت اور مؤثر اقدامات کے لیے متحرک کرنا ہے تاکہ ہیٹ اسٹروک کی روک تھام اور اس کے اثرات سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے، نومولود اور شیرخوار بچے، بزرگ شہری، پہلے سے بیماریوں کا شکار افراد، کھلاڑی، حاملہ خواتین اور کھلے آسمان تلے کام کرنے والے مزدوروں کے ہیٹ اسٹروک سے متاثر ہونے کا زیادہ خطرہ ہے۔

اگر کسی شخص میں ہیٹ اسٹروک کی ممکنہ علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر پیشہ ورانہ طبی علاج حاصل کرنا چاہیے، سب سے اہم قدم مریض کے جسم کا درجہ حرارت کم کرنا ہے، مریض کو سایہ دار جگہ پر منتقل کریں، غیر ضروری کپڑے اتار دیں، اور جلد پر ٹھنڈا یا نیم گرم پانی لگائیں جبکہ باقی کپڑوں کو پانی میں بھگو دیں۔

اگر مریض پانی یا دیگر مشروبات پی سکتا ہو تو اسے زیادہ مقدار میں ٹھنڈا پانی یا ایسے مشروبات دیے جائیں جن میں الکحل یا کیفین نہ ہو، ضرورت پڑنے پر مریض کو ہسپتال میں داخل کرکے آئی وی فلیوڈز دیے جائیں

  • Related Posts

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایک شخص کو بغیر حج پرمٹ مکہ…

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید پولیس ترجمان نے بتایا کہ شہدا میں ایک ایڈیشنل اسٹیشن ہاؤس آفیسر بھی شامل ہے پولیس اہلکار…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار