ملتان ٹیسٹ: انگلش بیٹرز نے پاکستانی باؤلرز کا بھرکس نکال دیا، روٹ، بروک کی ڈبل سنچریاں

ملتان: ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔
ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ نے آج چوتھے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز 492 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے آگے بڑھائی۔
186 کے انفرادی سکور پر سابق کپتان بابر اعظم نے نسیم شاہ کی گیند پر جو روٹ کا آسان کیچ بھی ڈراپ کر دیا۔
تیسرا روز
تیسرے روز انگلیںڈ نے 96 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تو محض 17 رنز کے اضافے پر زیک کرولی 78 کے انفرادی سکور پر وکٹ گنوا بیٹھے۔
بعدازاں جو روٹ اور بین ڈکٹ نے 136 رنز کی جارحانہ پارٹنرشپ قائم کی تاہم ڈکٹ 84 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوگئے۔
کھیل کے اختتام تک جو روٹ 176 اور ہیری بروک 141 رنزکے ساتھ کریز پر موجود تھے، دونوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 243 رنز جوڑے جبکہ پہلی اننگز میں پاکستان کا خسارہ ختم کرنے کیلئے انگلینڈ کو 64 رنز درکار تھے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
دوسرا دن
میچ کے دوسرے دن 556 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان اولی پاپ اور زیک کرولی نے کیا تاہم یہ جوڑی زیادہ دیر تک ساتھ نہ چل سکی اور کپتان اولی پاپ بغیر کھاتے کھولے نسیم شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
بعدازاں زیک کرولی اور جوروٹ نے ٹیم کا سکور آگے بڑھایا اور دوسرے دن کے اختتام پر انگلینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 96 رنز بنائے۔
قبل ازیں میچ کے دوسرے روز کے آغاز پر مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل اور نائٹ واچ مین نسیم شاہ نے 4 وکٹوں کیساتھ 328 رنز سے اننگز آگے بڑھائی بعدازاں نسیم شاہ 388 کے مجموعی سکور پر 33 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ ان کے بعد آنے والے محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔
قومی ٹیم کی ساتویں وکٹ 450 کے مجموعی سکور پر سعود شکیل کی صورت گر گئی، سعود شکیل 177 گیندوں پر 82 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے، سعود کے بعد آنے والے عامر جمال 7 رنز بنا کر پویلین چلتے بنے جبکہ قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے 26 رنز کی اننگ کھیلی۔
قومی ٹیم کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ابرار احمد تھے، انہوں نے 3 رنز بنائے جبکہ آل راؤنڈر سلمان علی آغا 104 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
ملتان ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے شان مسعود اور عبداللہ شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنا لیے تھے۔
پہلا دن
ملتان میں ہونیوالے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا لیکن صائم ایوب 8 کے مجموعی سکور پر صرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
صائم ایوب کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد عبد اللہ شفیق اور شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا سکور آگے بڑھایا، شان مسعود نے 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔
عبد اللہ شفیق نے بھی چھکے کے ساتھ اپنی سنچری مکمل کی جس کے بعد وہ 102 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، شان مسعود اور عبداللہ شفیق کے درمیان 253 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔
اوپنر عبداللہ شفیق کے بعد کپتان شان مسعود بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور وہ 177 گیندوں پر 151 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے، ان کی باری میں 13 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، پاکستان کی چوتھی وکٹ بابر اعظم کی گری جو 30 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔
قبل ازیں ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ٹیم میں 2 سپنرز اور 3 فاسٹ باؤلر ہیں، ہم چیزوں کو تبدیل کر کے ٹریک پر واپس آنا چاہتے ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ بڑے سکور کی کوشش کریں گے اور اندازہ ہے کہ بڑی دیر سے جیت نہیں سکے لیکن سیریز میں کامیابی کیلئے جان لڑائیں گے۔
دوسری جانب انگلش ٹیم کے کپتان اولی پاپ نے کہا کہ پچ میں نمی موجود ہے لہٰذا جلد وکٹیں لینے کی کوشش کریں گے، ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ہی کرتے، ملتان میں گرمی زیادہ ہے لیکن کوشش کر رہے ہیں کہ خود کو جلد ایڈجسٹ کر لیں۔
پاکستان کا سکواڈ
قومی ٹیم میں کپتان شان مسعود، سعود شکیل، بابر اعظم، صائم ایوب اور عبداللہ شفیق شامل ہیں، محمد رضوان، سلمان علی آغا اور عامر جمال بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔
اس کے علاہ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد بھی ٹیم میں ہیں۔
انگلینڈ کی پلیئنگ الیون
انگلش ٹیم میں اولی پاپ کپتان، زیک کرولی، بین ڈکٹ، جو روٹ اور ہیری بروک شامل ہیں جبکہ جیمی سمتھ، کرس ووکس، گس ایٹکنسن، جیک لیچ، شعیب بشیر اور برائیڈن کارس بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

  • Related Posts

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ نظام پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جائے…

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید اداکار نے کہا کہ یہ معاملہ بھارت یا پاکستان کا نہیں بلکہ سینما کے خطرناک غلط…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان