کراچی میں مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان قریشی کے والد کامران اصغر قریشی کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے، پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت کو آگاہ کردیا۔
ڈان نیوز کے مطابق پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم ارمغان نے مصطفیٰ کو قتل کےفوری بعد کوآگاہ کیا جس پر کامران اصغر قریشی نے پولیس کو اطلاع دینے کے بجائے بیٹےکو رپوشی کامشورہ دیا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم ارمغان والد کے مشورے پر شیراز کے ہمراہ اسکردو اور دیگرعلاقوں میں روپوش رہا۔
پراسکیوشن ذرائع کے مطابق ارمغان کی عدالت میں والد سے تکرار ڈرامہ ہے، ملزم ارمغان نے والد کو گرفتاری سے بچنےکے لیے امریکا جانےکا کہا ہے، کامران قریشی گرفتارنہ ہواتوکسی وقت بھی فرارہوجائےگا۔
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس اور صحافی پر فائرنگ کے مقدمات میں ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 24 مارچ تک توسیع کردی تھی۔







































