لاہور: (ویب ڈیسک) لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں زیرعلاج مظفر گڑھ کا جسم سے باہر دل والا بچہ انتقال کر گیا۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بچے کے جسم میں انفیکشن پھیل گیا تھا جس کی وجہ سے وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی بچے کی موت سے آگاہ کر دیا گیا ہے، وزیراعلی پنجاب کے حکم پر 2 روز قبل عبداللہ کو لاہور چلڈرن ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل مظفرگڑھ کے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ٹبہ کریم آباد کے رہائشی قاسم کے ہاں ایسے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا دل سینے سے باہر نکلا ہوا تھا۔
ڈاکٹروں کے مطابق نومولود کا دل نارمل حالت میں کام کر رہا تھا۔
بچے کے والد قاسم نے حکومت سے بچے کے علاج کیلئے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ غربت کے سبب بچے کا علاج نہیں کروا سکتے اس لئے حکومت ان کی مدد کرے۔







































