لاہور: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم میں 4 سال بعد واپسی کرنے والے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ایک ہفتے میں 3 لیگز کھیل ڈالیں۔
ٹی20 ورلڈکپ کے فوری بعد فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ٹی20 بلاسٹ میں ڈربی شائر فالکنز کیلئے 5 پانچ میچز کھیلے، پھر انگلینڈ میں دی ہنڈریڈ کیلئے برمنگھم فینکس کی نمائندگی کی۔
اسکے بعد امریکا کی میجر لیگ میں بھی محمد عامر نے ایک میچ کھیل ڈالا جس میں انہوں نے محض دو اوورز کروائے۔
دی ہنڈریڈ میں ایک میچ کے معاہدے کو مکمل کرنے کے بعد عامر نے وینکوور نائٹس میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے گلوبل ٹی20 لیگ کیلئے کینیڈا میں موجود ہیں۔









































