فلسطینیوں کو امریکی قبضے کے منصوبے کے تحت غزہ واپسی کا حق نہیں ہوگا، ٹرمپ

اسرائیلی بمباری سے بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی تباہ حال اسکول میں بنائی گئی خیمہ بستی کا منظر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو امریکی قبضے کے منصوبے کے تحت غزہ واپسی کا کوئی حق نہیں ہوگا، انہوں نے پیر کو جاری کردہ ایک انٹرویو کے اقتباسات میں اپنی تجویز کو ’مستقبل کے لیے رئیل اسٹیٹ کی ترقی‘ کے طور پر بیان کیا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے ’فاکس نیوز‘ چینل کے بریٹ بائر کو بتایا کہ ’میں اس کا مالک ہوجاؤں گا‘ اور یہ کہ اس منصوبے کے تحت غزہ سے باہر فلسطینیوں کے رہنے کے لیے زیادہ سے زیادہ 6 مختلف مقامات ہوسکتے ہیں، جسے عرب دنیا اور عالمی برادری کے دیگر حکمرانوں نے مسترد کر دیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’نہیں، وہ ایسا نہیں کریں گے، کیونکہ ان کے پاس بہت بہتر امکانات ہوں گے‘، جب بائر نے پوچھا کہ کیا فلسطینیوں کو انکلیو میں واپس جانے کا حق حاصل ہوگا؟ بیشتر گھروں کو اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیل کی فوج نے ملبے میں تبدیل کر دیا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ دوسرے الفاظ میں، میں ان کے لیے ایک مستقل جگہ بنانے کی بات کر رہا ہوں، کیونکہ اگر انہیں ابھی واپس آنا ہے، تو آپ کے آنے میں کئی سال لگ جائیں گے، یہ جگہ رہنے کے قابل نہیں ہے۔

انہوں نے سب سے پہلے غزہ کے منصوبے کا انکشاف منگل کو دورہ کرنے والے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران کیا تھا جس کے بعد فلسطینیوں کا غم و غصہ سامنے آیا تھا۔

امریکی صدر نے تنازعات سے تباہ ہونے والے فلسطینیوں کو غزہ سے باہر نکالنے، مصر اور اردن کے لیے اپنے کیس پر زور دیا۔

فاکس کو انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ غزہ میں رہنے والے 20 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کے لیے ’خوبصورت کمیونٹیز‘ بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم 5، 6 یا بلاک 2 بناسکتے ہیں لیکن ہم محفوظ کمیونٹیز بنائیں گے، جہاں سے وہ ہیں، جہاں سے یہ تمام خطرہ ہے، اس دوران میں اس جگہ کا مالک کہلاؤں گا، اسے مستقبل کے لیے جائیداد کی ترقی کے طور پر سوچیں، یہ زمین کا ایک خوبصورت ٹکڑا ہوگا، کوئی بڑی رقم خرچ نہیں ہوگی۔‘

ناقابل قبول

ٹرمپ نے دنیا کو دنگ کر دیا تھا جب انہوں نے گزشتہ ہفتے یہ اعلان کیا کہ امریکا غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا، ملبے اور نہ پھٹنے والے بموں کو ہٹا کر اسے ’مشرق وسطیٰ کے رویرا‘میں تبدیل کر دے گا۔

لیکن انہوں نے ابتدا میں کہا تھا کہ فلسطینیوں کو وہاں رہنے کی اجازت ’عالمی لوگوں‘ میں شامل ہونے سے مشروط ہوسکتی ہے، تاہم اس کے بعد سے یہ تجویز سخت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ وہاں نہیں رہ سکتے۔

نیتن یاہو نے اتوار کو ٹرمپ کی تجویز کو ’انقلابی‘ قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی تھی، واشنگٹن سے واپسی کے بعد اپنی کابینہ کو ایک بیان میں فاتحانہ لہجے میں کہا تھا کہ صدر ٹرمپ، اسرائیل کے لیے بالکل مختلف، بہت بہتر وژن لے کر آئے تھے، نیتن یاہو کو مبینہ طور پر ٹرمپ کے اعلان سے کچھ دیر پہلے ہی اس منصوبے کے بارے میں بتایا گیا تھا۔

عالمی برادری کا غم و غصہ
باقی دنیا کی طرف سے ردعمل ایک غم و غصے کا تھا، مصر، اردن، دیگر عرب ممالک اور فلسطینیوں نے اس منصوبے کو مسترد کر دیا۔

یہ تنقید صرف عرب دنیا تک ہی محدود نہیں تھی، جرمن چانسلر اولف شولز نے اس منصوبے کو ایک اسکینڈل قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی ’ناقابل قبول اور بین الاقوامی قانون کے خلاف‘ ہوگی۔

ٹرمپ کے منصوبے نے غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان 6 ہفتے کی نازک جنگ بندی میں خلل ڈالنے اور اس کے دوسرے، زیادہ مستقل مرحلے میں بڑھنے کے امکانات کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔

تاہم، ٹرمپ نے اپنے اصرار کو دہرایا کہ وہ مصر اور اردن، دونوں امریکی فوجی امداد کے بڑے وصول کنندگان، کو آنے کے لیے قائل کر سکتے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ میں اردن کے ساتھ معاہدہ کر سکتا ہوں، مجھے لگتا ہے کہ میں مصر کے ساتھ معاہدہ کر سکتا ہوں، آپ جانتے ہیں، ہم انہیں سالانہ اربوں ڈالر دیتے ہیں۔‘

پچھلے سال ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کو ’موناکو جیسا‘ قرار دیا تھا، جب کہ ان کے داماد جیرڈ کشنر نے مشورہ دیا تھا کہ اسرائیل ’واٹر فرنٹ پراپرٹی‘ کو کھولنے کے لیے غزہ سے شہریوں کو نکال سکتا ہے

  • Related Posts

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ نظام پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جائے…

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید اداکار نے کہا کہ یہ معاملہ بھارت یا پاکستان کا نہیں بلکہ سینما کے خطرناک غلط…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان