فائنل میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست، نیوزی لینڈ نے سہ ملکی ون ڈے سیریز جیت لی

پاکستان کو شکست دے کر نیوزی لینڈ نے سہ ملکی سیریز جیت لی، کیوی ٹیم نے 243 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 46 ویں اوور میں حاصل کیا۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 243 رنز کا ہدف دیا، ہدف کے تعاقب میں ڈیرل مچل 57 رنز، ٹام لیتھم نے 56 اور ڈیوون کانوے نے 48 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 2 وکٹیں نسیم شاہ نے حاصل کیں۔

شاندار کارکردگی پر نیوزی لینڈ کے ’ول اورورکے‘ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیے گئے جبکہ سلمان علی آغا نے مین آف دی سیریز کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

243 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کا آغاز بھی اچھا نہیں تھا، دوسرے ہی اوور میں فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے اوپنر وِل ینگ کو 5 رنز پر چلتا کر دیا۔

اس کے بعد ڈیوون کانوے اور کین ولیمسن نے دوسری وکٹ کے لیے 71 رنز کی ساجھے داری قائم کرکے کیویز کا اسکور 76 رنز پہنچا دیا، تاہم اس موقع پر 34 رنز بنانے والے ولیمسن کو آغا سلمان نے پویلین بھیج دیا۔

ڈیوون کانوے بھی 48 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ ڈیرل مچل اور ٹام لیتھم نے سنبھل کر بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعہ 195 رنز پر پہنچایا۔

کیوی کپتان ڈیرل مچل بھی 57 رنز پر ابرار احمد کا شکار بنے، انہوں نے اپنی ہی گیند پر شاندار کیچ تھام کر کیوی کپتان کی اننگز کا خاتمہ کیا۔

ڈیرل مچل کے آؤٹ ہونے سے قبل ٹیم کی پوزیشن مستحکم ہو چکی تھی، اس موقع پر کیویز کے 195 رنز پر 4 بیٹرز آؤٹ ہوئے تھے، اور انہیں جیت کے لیے صرف 48 رنز کی ضرورت تھی اور اس کے 6 کھلائی باقی تھے۔

ٹام لیتھم نے بھی 64 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، گلین فلپس 20 اور مائیکل بریس ویل 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کیوی ٹیم نے 243 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 46 ویں اوور میں حاصل کیا۔

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 2 وکٹیں نسیم شاہ لے سکے، اس کے علاوہ شاہین آفریدی، ابرار احمد اور سلمان آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں، کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی۔

پاکستان کو ابتدا سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور فخر زمان صرف 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، دوسری وکٹ شکیل مسعود کی گری جو محض 8 رنز بناسکے۔

اسی طرح اسٹار بیٹر بابر اعظم آج بھی بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے اور 29 رنز بنا کر ہمت ہار گئے، تاہم انہوں نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا اور ون ڈے کرکٹ میں سب سے کم میچ میں 6 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا۔

گزشتہ میچ میں سنچریاں بنانے والے کپتان محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے آج بھی اچھی شراکت داری قائم کی اور پاکستان کے مجموعے کو 142 رنز تک پہنچایا۔

تاہم وہ آج بڑا اسکور نہ بنا سکے پہلے رضوان 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اس کے بعد سلمان علی آغا بھی 45 رنز کے انفرادی اسکور پر بریس ویل کی گیند پر جیکب ڈفی کو کیچ دے بیٹھے۔

طیب طاہر نے بھی کچھ مزاحمت کی اور 33 گیندوں پر 38 رنز کر پویلین لوٹ گئے، اس کے علاوہ خوشدل شاہ 7، شاہین آفریدی ایک رنز بنا سکے، آل راؤنڈ فہیم اشرف نے 22 اور نسیم شاہ نے 19 رنز بنائے۔

کیویز کی جانب سے ول اورورکے نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اس کے علاوہ کپتان مچل سینٹنر اور مائیکل بریس ویل 2، 2 جبکہ جیکب ڈفی اور نیتھن اسمتھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں، کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ پچ مختلف لگ رہی ہے، بڑا ہدف دے کر میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔

آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور محمد حسنین کی جگہ فہیم اشرف کو شامل کیا گیا ہے۔

آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:

پاکستان: محمد رضوان (کپتان)، بابر اعظم، فخر زمان، سعود شکیل، سلمان آغا، طیب طاہر، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، ابرار احمد

نیوزی لینڈ: مچل سینٹنر (کپتان)، وِل ینگ، ڈیوون کانوے، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریس ویل، نیتھن اسمتھ، جیکب ڈفی، ول اورورکے

  • Related Posts

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ ایران کے پاسداران انقلاب نے کویت اور بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

    ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

    آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

    ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

    آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

    سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

    سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

    خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

    متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس