‘عمران خان جتنا ظلم کرے گا برداشت کریں گے مگر سر نہیں جھکائیں گے’

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی بڑی بھول ہے کہ وہ سمجھتا ہے کہ وہ لیگی رہنماؤں کو ڈرا دیں گے، یہ گردن کٹ جائے گی مگر ان کے آگے جھکے گی نہیں۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے میرے بھائی سے کوٹ لکھپت جیل میں ملنے نہیں دیا گیا اور باہر روک دیا گیا تھا اور پھر مجھے بعد میں پتہ لگا کہ اندر نیب کی ٹیم موجود ہے اور انہوں نے قوم کی بیٹی مریم نواز کو اپنے والد اور یوسف نواز کو اپنے چچا کے سامنے گرفتار کیا۔انہوں نے سوال کیا کہ ‘کیا نیب راستے میں یا ان کی رہائش گاہ سے انہیں گرفتار نہیں کرسکتی تھی’۔شہباز شریف کی جانب سے ‘عمران خان نیازی’ کا نام لینے پر ایوان میں شور و شرابہ شروع ہوگیا جس پر اسپیکر اسمبلی نے اراکین سے آپس میں بات چیت سے گریز کرنے کا کہا۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ‘ان کو پہلی مرتبہ گرفتار نہیں کیا گیا، ہم کئی مرتبہ اس راستے سے گزرے ہیں، سر میں چاندی آگئی یہ ظلم و ستم سہتے ہوئے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘عمران خان جتنا ظلم کرے گا برداشت کریں گے مگر سر نہیں جھکائیں گے’۔انہوں نے کہا کہ ‘عمران خان کی بڑی بھول ہے کہ وہ سمجھتا ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن) کو ڈرا دیں گے، یہ گردن کٹ جائے گی مگر ان کے آگے جھکے گی نہیں’۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ‘مودی سرکار نے کشمیر میں جو بدترین قدم اٹھایا ہے اور اس پر غاصبانہ قبضہ کیا اس پر تحریک انصاف نے کوئی اقدامات نہیں کیے جس پر اپوزیشن نے فیصلہ کیا کہ ہم مل کر کشمیری بھائیوں کے لیے ایک آواز سے بات کریں گے اور پوری دنیا میں اس مسئلے کو اجاگر کریں گے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘مریم نواز نے استدعا کی کہ مجھے والد سے ملنا ہے وقت دیا جائے، کیا نیب ایک دن انتظار نہیں کرسکتا تھا’۔
انہوں نے کہا کہ ‘یہ پھر ثابت ہوگیا کہ نیب اور پی ٹی آئی گٹھ جوڑ ہے اور یہ اپوزیشن کو دیوار سے لگانا چاہتے ہیں’۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ‘نواز شریف کو گرفتار کرنے کی اصل وجہ یہ ہے کہ اس نے پاکستان کو اندھیروں سے نکالا اور سی پیک لاکر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے بہت بڑا قدم اٹھایا’۔انہوں نے بتایا کہ ‘نواز شریف نے 5 ارب ڈالر ٹھکرا کر پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، ملک کے لوگوں کو روز گار دیا’۔پشاور کے بی آر ٹی منصوبے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ‘اس منصوبے میں 100 ارب روپے کا ڈاکا ڈالا گیا، چوروں اور لٹیروں کو پکڑنے کا دعویٰ کرنے والی تحریک انصاف ان کو جاکر پکڑے’۔ان کا کہنا تھا کہ پشاور کے بی آر ٹی منصوبے کے حوالے سے آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ بھی سامنے آئی مگر کسی نے اس پر کان نہ دھری۔انہوں نے کہا کہ ‘یہ ملکی معیشت، اسٹاک ایکسچینج، مہنگائی سے توجہ ہٹانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، جو کرپشن میں ڈوبے ہوئے ہیں وہ بادشاہ بن کر پوری دنیا میں پھرتے ہیں’۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ‘پوری قوم سوال کر رہی ہے کہ کرپشن کا نزلہ مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی پر گرایا جارہا ہے کیا باقی سب دودھ کے دھلے ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ کون کم ظرف تھا جس نے اپنے باپ کے سامنے بیٹی کو اور بھتیجے کو اپنے چچا کے سامنے گرفتاری پر مجبور کیا’۔دوسری جانب وفاقی وزیر شفقت محمود نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ‘نواز شریف کا قصور یہ تھا کہ اس نے منی ٹریل نہیں دیا، لندن کے فلیٹ بنائے پیسہ کہاں سے آیا جواب چاہیے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ لوگ اپنی چوری اور ڈاکے چھپانے کے لیے پارلیمنٹ کو تو کبھی عدالتوں کو ڈھال بنا کر استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ‘جب ماڈل ٹاؤن میں لوگوں کے سینے پر گولیاں ماری جارہی تھیں ان کو اس وقت انسانی حقوق کا خیال نہیں آیا، جب ان کے دور میں 2 ہزار سے زائد ماورائے عدالت قتل ہوئے کیا ان کی مائیں اور بہنیں نہیں تھیں؟’۔ایک امیر آدمی کی بیٹی کو جب کرپشن میں گرفتار کیا گیا تو ان کو انسانی حقوق کی یاد آگئی۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ امیروں کے لیے قانون الگ اور غریبوں کے لیے قانون الگ مختلف نہیں ہوسکتا۔انہوں نے سرکاری وسائل کو استعمال کرکے انہوں نے اپنی سیاست کا آغاز کیا اور پھر بینکوں سے قرضے لیے واپس نہیں کیے چھانگا مانگا کا سلسلہ انہوں نے ہی متعارف کرایا، صحافیوں کو خریدا، 8 ارب روپے جعلی اخباروں میں بانٹا جس کا کوئی حساب نہیں۔ان میں سے اکثریت مجرم ہیں اور ہم ان کا حساب کریں گے۔اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کے لیے جمہوری اداروں کا استعمال بند کریں۔جس پر ہاتھ ڈالا جائے وہ پروڈکشن آرڈر مانگتا ہے، اس لوٹ مار کا احتساب ہوگا اور ان کو حساب دینا ہوگا۔

Related Posts

ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی حکومت کی نئی آٹو پالیسی 2026-2031 کے تحت ہائبرڈ گاڑیوں پر جنرل…

سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ سوئی سدرن گیس کمپنی…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یہ بھی پڑھئے

ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج

ایران کے پاسداران انقلاب کا کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملوں کا دعویٰ

ایران نے کچھ دیر پہلے رابطہ کیا، وہ معاہدہ کرنا چاہتا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ

آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی گئی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر

ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

ہائبرڈ گاڑیوں پر ٹیکس بڑھتے ہی ٹیوٹا نے کرولا کراس HEV کی قیمت 13 لاکھ روپے بڑھا دی

آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

آیت اللہ علی خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا

سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی سلمیٰ بٹ نے لاہور میں گودام پر چھاپہ مار کر امپورٹ شدہ ایکسپائرڈ سامان قبضے لےلیا اور گودام کو سیل کردیا

سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس