پشاور: گرینڈ جرگے کے لیے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے گورنر فیصل کریم کنڈی سے پہلا باضابطہ رابطہ کر لیا۔
علی امین گنڈاپور نے گورنر فیصل کریم کنڈی کو گرینڈ جرگے میں شرکت کی دعوت دی۔
دوسری جانب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی اسلام آباد سے پشاور کے لیے روانہ ہو گئے ہیں، انہوں نے اسلام آباد میں تمام مصروفیات ترک کر دیں۔
فیصل کریم کنڈی وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں گرینڈ جرگے میں شریک ہوں گے، جرگہ تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کی مشاورت سے بلایا گا ہے۔
گرینڈ جرگے میں امن و امان کی صورت حال، پشتون قومی جرگہ اور مختلف امور پر بات ہو گی۔
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج
ایران میں تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا: امریکی فوج امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ جولائی کو ایران کے خلاف کارروائی…







































