’صلح، صفائی کی بات جائے تو این آر او مانگنے کا الزام لگادیا جاتا ہے‘

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ صلح کی بات کی جائے تو کہا جاتا ہے کہ این آر او مانگ رہے ہیں لیکن ہم خلوص کے ساتھ چاہتے ہیں کہ اسمبلی پرامن چلے۔قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی صدارت میں ہوا، جس میں بجٹ پر بحث کا سلسلہ جاری رہا اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے حکومت پر تنقید کی گئی۔اس موقع پر لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ ہم صلح، صفائی یا امن کی بات کریں تو اس کا مطلب کچھ اور لیا جاتا ہے، این آر او مانگنے کا الزام لگایا جاتا ہے لیکن ہم خلوص کے ساتھ چاہتے ہیں کہ یہ اسمبلی عزت و وقار کے ساتھ چلے کیونکہ اس کے مقابلے میں جب سینیٹ کی کارروائی دیکھتا ہوں تو کچھ سکون آتا ہے کہ وہاں کے حالات یہاں سے بہت بہتر ہیں۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے ساتھ ایوان میں کوئی کشیدگی کا ماحول نہ بنایا جائے تو ہمارے پاس کوئی وجہ نہیں کہ ہم اس کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالیں کیونکہ ایوان کی کشیدگی سے پورے ملک میں ایسی فضا پھیل جاتی ہے۔اپنے قائد نواز شریف کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جس طرح نواز شریف کو ہٹایا گیا اور انہیں قید کیا گیا، اس کے باوجود ان کے بیانیے کی جڑیں دن بدن مضبوط ہوتی جارہی ہیں، ان کا بیانیہ ہے کہ ووٹ کو عزت دو یعنی پاکستان کے آئین کی بالادستی کی حفاظت کی جائے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ جب آئین متنازع ہوگا یا اس کا احترام نہیں کیا جائے گا اور اس کی حرمت کو پامال کیا جائے گا تو پھر وفاق کو خطرہ ہوگا، ملکی وحدت کو خطرہ ہوگا۔ایوان میں مزید اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو کوئی لالچ نہیں ہے کہ وہ چوتھی مرتبہ ملک کے وزیر اعظم بنیں، یہ پاکستان کے عوام کا حق ہے کہ وہ ہماری جماعت کو اقتدار دیتے ہیں یا نہیں، یہ معاملہ عوام پر چھوڑ دیا جائے۔سابق وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی سابق حکومت کے 5 سالہ دور میں اپنے مخالفین سے کوئی ایسا سلوک نہیں کیا، جس سے ماضی کی تلخیوں کی بُو آتی ہو، ہم نے نئی روایات کو جنم دیا، ہم نے آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت کو سپورٹ کیا اور اسے رہنے دیا، اسی طرح خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت تھی، ہم نے اس کا بھی احترام کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نواز شریف سے کل ملنے گئے لیکن ہمیں اجازت نہیں دی گئی لیکن ان کا عزم اب بھی جوان ہے، ان کا عزم ہے کہ ملک میں آئین کی بالادستی ہو۔خواجہ آصف نے بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مدت دراز سے پارٹی سے وابستہ سیاسی لوگوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ جب سیاسی مسافر چور دروازوں سے ہماری جماعت میں آتے ہیں تو وہ اگلی نشستوں پر بیٹھے ہوتے ہیں جبکہ ہمارے جیسے ورکز کی اکثریت گم ہوجاتی ہے۔اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ آج اقتدار کی کرسیوں پر بیٹھے لوگوں کو دیکھیں تو کل وہ ہماری جانب سے بھی بولنا عزت افزائی سمجھتے تھے جبکہ اس سے پہلے وہ شوکت عزیز کی حکومت میں بولنا اعزاز سمجھتے تھے، اس عمل کو ختم ہونا چاہیے، اگر سیاست کا احترام بحال کرنا ہے تو ایسے لوگوں کو پارٹی میں وہ مقام نہ دیں جو رسوائی کا باعث ہو۔دوران گفتگو خواجہ آصف کی بات پر اسپیکر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی رولز میں اگر کوئی ترمیم ہو تو اس میں دیکھا جائے کہ پارٹی انتخابات شفاف ہوں اور ورکرز کو موقع ملے۔اسپیکر کی بات کے بعد اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اس ماحول کی کشیدگی میں سب سے زیادہ ان کا ہاتھ ہے جو وفاداریاں تبدیل کرتے ہیں، وہ اپنی پوزیشن کی وضاحت اور اپنے وجود کو تسلیم کروانے کے لیے گالی گلوچ کا استعمال کرتے ہیں، میں کسی کا نام نہیں لینا چاہتا لیکن سب جانتے ہیں۔سابق وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ میرے خاندان کے بزرگوں کی وابستگی جنرل ضیا کے ساتھ رہی، میں نے اس پر معافی بھی مانگی لیکن میں نے کبھی جنرل ضیا کی ذات کے خلاف بات نہیں کی کیونکہ وابستگی کا لحاظ اور حیا ہے تاہم یہ ایسے لوگ بیٹھے ہیں جو اپنی تقریر کا آغاز اپنے سابق لیڈرز کو گالی دے کر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ‘کچھ ایسے لوگ ہیں جو سیاسی جماعتیں بن کر رل تو گئے ہیں پر انہیں چس نہیں آئی ہے’۔

Related Posts

خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید پولیس ترجمان نے بتایا کہ شہدا میں ایک ایڈیشنل اسٹیشن ہاؤس آفیسر بھی شامل ہے پولیس اہلکار…

متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔…

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

یہ بھی پڑھئے

سعودی حکام نے حج قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

خیبرپختونخوا: ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والے پاکستانی شہریوں کے لیے پری امیگریشن کلیئرنس سے متعلق باضابطہ معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے

پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار