شہباز شریف وزیر اعظم، زرداری صدر ہونگے، ن لیگ اور پی پی میں معاملات طے

اسلام آباد: شہباز شریف وزیر اعظم اور آصف زرداری صدر مملکت ہوں گے، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں حکومت سازی کے حوالے سے معاملات طے پا گئے۔
بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا وفد مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے مذاکرات کیلئے اسلام آباد میں واقع اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر پہنچا، اس موقع پر مراد علی شاہ، قمر زمان کائرہ، احسن اقبال اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت میں شمولیت کیلئے ایم کیو ایم کے مطالبات سامنے آ گئے
دونوں سیاسی جماعتوں کے قائدین کی ملاقات کے دوران آصف علی زرداری کو صدر مملکت بنانے اور وزیر اعظم کا منصب شہباز شریف کو دینے پر اتفاق کیا گیا، سپیکر قومی اسمبلی مسلم لیگ (ن) اور سینیٹ کی چیئرمین شپ پیپلز پارٹی کو دینے کا فیصلہ ہوا۔
پاکستان پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بنے گی، مذاکرات میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی پیپلز پارٹی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مسلم لیگ (ن)، گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا پیپلز پارٹی، گورنر سندھ اور بلوچستان مسلم لیگ (ن) کا لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مرکز کی طرز پر بلوچستان میں اتحادی مخلوط حکومت کا حصہ ہوں گے، مسلم لیگ (ن) وزیر اعلیٰ بلوچستان کا عہدہ پیپلز پارٹی کو دینے پر رضا مند ہو گئی، بی اے پی بھی اتحاد کا حصہ ہوگی، سپیکر بلوچستان بی اے پی سے ہو گا۔
امید ہے اس خوشخبری کے بعد سٹاک مارکیٹ میں بھی بہتری آئے گی: بلاول
مذاکرات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے نمبرز پورے ہو گئے اور اب ہم حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں، سنی اتحاد کونسل کے پاس حکومت بنانے کے نمبرز موجود نہیں، شہباز شریف ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم بنیں گے، وزیر اعظم کے بعد صدر کا الیکشن ہو گا اس میں آصف زرداری ہمارے مشترکہ امیدوار ہوں گے، مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کریگی۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کسی وزارت کا مطالبہ نہیں کیا، امید ہے کہ اس خوشخبری کے بعد سٹاک مارکیٹ میں بھی بہتری آئے گی، ہم سب کی دعا ہے کہ حکومت کامیاب ہو اور ہم ملک کو اندرونی، بیرونی مسائل اور معاشی مشکلات سے نکالنے میں کامیاب ہوں، ہم مل کر مسائل کا مقابلہ کریں گے اور ہماری کوشش ہو گی کہ عوام کی امیدوں کے مطابق پرفارم کریں۔
ہماری یہ جستجو پاکستان کے عوام اور آنے والی نسلوں کیلئے ہے: آصف زرداری
سابق صدر آصف علی زرداری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری یہ جستجو پاکستان کے عوام اور آنے والی نسلوں کیلئے ہے، اسی بنیاد پر ہم ملے ہیں کہ کسی طرح پاکستان کو مشکلات سے نکال کر آنے والی نسلوں کیلئے کامیاب کریں، آپ دعا کریں کہ ہم سب کامیاب ہو سکیں۔
آزاد ممبرز حکومت بناتے ہیں تو ہم کھلے دل سے قبول کریں گے: شہباز شریف
سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے نامزد کرنے پر پیپلز پارٹی سمیت تمام اتحادی جماعتوں کا شکر گزار ہوں، اس اتحاد میں نوجوان اور بزرگ بھی ہیں، جب نوجوان اور تجربہ کار مل جاتے ہیں تو بہت بڑی طاقت بن جاتے ہیں، ہماری جماعت اور پیپلز پارٹی کی کمیٹیوں کے درمیان گفتگو کے کئی دور ہوئے ہر مرتبہ مثبت سوچ کیساتھ گفتگو ہوئی جس کے نتیجے میں آج ہم یہاں بیٹھے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ چند دن پہلے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے زعما نے آزاد ممبرز کو پیغام دیا تھا کہ وہ حکومت بنا سکتے ہیں تو بنائیں ہم ان کو کھلے دل سے قبول کریں گے، اگر وہ حکومت بناتے ہیں تو ہم آئین کے مطابق باقاعدہ طور پر اپوزیشن بنچز پر بیٹھیں گے، آزاد ممبرز نے سنی اتحاد کونسل اور ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ اتحاد کیا ہے لیکن اس کے باوجود ان کے پاس مطلوبہ نمبرز نہیں۔
پاکستان کو بے پناہ چیلنجز کا سامنا، قابو پانے کیلئے محنت کرنا ہو گی: سابق وزیر اعظم
مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ مجھے بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر ہماری مطلوبہ تعداد پوری ہے اور ہم حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے بھرپور تعاون کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو بے پناہ چیلنجز کا سامنا ہے، دہشتگردی سے دوبارہ کے پی اور بلوچستان میں پاکستانی شہید ہوئے، مہنگائی کیخلاف جنگ کرنی ہے، ملک کے اندر معاشی ترقی، خوشحالی، پیداوار کو بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھانے ہیں اور نوجوانوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنے ہیں تاکہ وہ باعزت روز کما سکیں، آج 76 سال بعد قرضوں پر گزارا کر رہے ہیں، ان چیلنجز پر قابو پانے کیلئے محنت کرنا ہو گی۔

  • Related Posts

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا وزیر داخلہ نے بتایا کہ یہ نظام پائلٹ منصوبے کے طور پر متعارف کرایا جائے…

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید اداکار نے کہا کہ یہ معاملہ بھارت یا پاکستان کا نہیں بلکہ سینما کے خطرناک غلط…

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *

    یہ بھی پڑھئے

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    پاکستانی مسافروں کیلئے بڑی خبر، یو اے ای پہنچنے پر طویل امیگریشن کارروائی سے چھٹکارا

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    امریکا نے پاکستان کے ایف 16 طیاروں کے لیے 68 کروڑ ڈالر کے اپ گریڈ پیکج کی منظوری دے دی

    ’قانون میرے فائدے کیلئے نہیں بنایا گیا تھا‘ مریم نواز کا پراپرٹی ایکٹ کی معطلی پر اظہار تشویش

    انٹرنیشنل فنانس کاپوریشن کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

    اپوزیشن کو پہلے بھی دعوت دی، اب بھی مذاکرات کیلئے تیار ہیں، وزیراعظم

    خیبرپختونخوا: کرک میں پولیس وین پر دہشتگردوں کا حملہ، پانچ پولیس اہلکارشہید

    عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے کو 135 ارب روپے میں خرید لیا

    ٹک ٹاک کا پاکستان میں چھوٹے کاروبار کیلئے سیلف سروس ایڈورٹائزنگ پلیٹ فارم متعارف

    پاکستانی کوہ پیما ثمینہ بیگ نے نئی تاریخی کامیابی حاصل کرلی

    شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے لیے پالیسی ڈرافٹ تیار

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، بھارت سے وضاحت طلب

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    ’نفرت کو تفریح نہ بنائیں‘ عمران عباس کی بھارتی فلم ’دھرندھر‘ پر سخت تنقید

    بھارت میں مسلم خاتون کے حجاب کھینچنے کے واقعے کی شکایت درج

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا جسٹس جہانگیری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم، ڈگری تقرری کے وقت ’غیر معتبر‘ قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ: بلدیاتی الیکشن اور سی ڈی اے کو تحلیل کرنے سے متعلق سنگل بینچ کا فیصلہ معطل

    چلاس میں شاہراہ قراقرم پر لینڈسلائیڈنگ، 6 گاڑیاں ملبے تلے دب گئیں، 2 دریا میں جاگریں

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد کچہری کے باہر خود کش بمبار کے حملے میں 12 افراد شہید، 22 زخمی

    پاک فوج نے تیسری انٹر سروسز کامبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی

    مصنوعی ذہانت کے انقلاب کو توانائی کے بحران، عمارتوں کی جلد تکمیل کا مسئلہ درپیش

    نواز شریف کی حکومت بحال ہونے کی خوشی میں یونیورسٹی مٹھائی لے کر گیا تھا، نورالحسن

    اسلام آباد کچہری کے باہر پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں دھماکا، 3 افراد زخمی

    شادی کے وقت کہا گیا تھا زیادہ عرصہ شادی نہیں چلے گی، یاسرہ رضوی

    ڈونلڈ ٹرمپ کا احمد الشراع سے تاریخی ملاقات کے بعد شام کی ہرممکن مدد کے عزم کا اظہار

    ’بالاکوٹ حملے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے جنرل باجوہ کے منصوبے کی حمایت کی تھی

    امریکی سینیٹ سے حکومت کے شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کیلئے فنڈنگ بل منظور

    عمران خان اور وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق کے درمیان کوئی ’تعلق‘ نہیں، رانا ثنااللہ

    بھاری جرمانوں پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ کا ای چالان کی رقم میں کمی پر غور

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    کار دھماکے کی تحقیقات انسداد دہشتگردی قانون کے تحت کی جا رہی ہیں، دہلی پولیس

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    شدت پسند گروہ افغانستان اور اس سے باہر کی دنیا کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں، وزیراعظم

    27ویں آئینی ترمیم 2025 کا بل قومی اسمبلی میں پیش

    کراچی: نجی ہسپتال میں پیدائش کے بعد ’بل کی عدم ادائیگی‘ پر نوزائیدہ بچہ فروخت، مقدمہ درج

    کراچی: 2 روز قبل گرفتار کالعدم تنظیم کے ارکان دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے سے بری

    کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    وزیراعظم نے27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت مانگی ہے، بلاول بھٹو

    ایران کا تباہ شدہ جوہری تنصیبات پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ تعمیر کرنے کا اعلان

    کراچی: کنواری کالونی منگھوپیر روڈ سے فتنۃ الخوارج کے انتہائی مطلوب 3 دہشتگرد گرفتار

    نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ ڈرامائی انتخاب سے ایک دن قبل زہران ممدانی کو برتری حاصل

    راولپنڈی: غیر قانونی افغان شہریوں کو جائیداد کرائے پر دینے والے 18 افراد کے خلاف مقدمات درج

    نیدرلینڈ کا ساڑھے 3 ہزار سال قدیم مجسمہ مصر کو واپس کرنے کا اعلان