لاہور: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے سات بجے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔
میچ دیکھنے کے لیے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر 140 بے سہارا بچے سٹیڈیم میں میچ دیکھیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز کی ٹی 20 سیریز ایک، ایک سے برابر ہے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔
دوسری جانب پی سی بی میڈیکل پینل نے ریڈیولوجی رپورٹس پر فیصلہ کیا ہے کہ ٹانگ کی انجری کا شکار محمد رضوان بقیہ میچز نہیں کھیلیں گے جبکہ عرفان خان نیازی کو بھی آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔









































